Jumma Mubarak Ki Fazilat Aur Ahmiyat

Rate this post

جمعہ کی فضیلت Jumma Mubarak Ki Fazilat Aur Ahmiyat

جمعہ مبارک کو باقی تمام دنوں پر سرداری حاصل ہے اس دن کو بہت سی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ بھی حاصل ہے کہ اس میں ایک مبارک لمحہ ایسا ہے کہ اس میں بندہ اللہ سبحانہ و تعالی سے جو مانگے وہ عطا فرماتا ہے نماز جمعہ کے ليے غسل کرنا، خوشبو لگانا، نماز کے لیے جلدی جانا اور نبی کریم ﷺ پر کثرت سے درود پڑهنا جمعہ کے افضل اعمال میں شمار ہوتا ہے۔

Jumma

سیدنا سلمان فارسی رضی الله تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ پیارے نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جو آدمی جمعہ کے دن غسل کرے اور طاقت کے مطابق طہارت حاصل کرے تیل لگائے اور خوشبو لگا کر گھر سے نماز جمعہ کے لیے نکلے اور دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے پھر نماز پڑھے جو اس کے لیے لکھ دی گئی پھر جب امام خطبہ دے تو خاموش رہے اس کے اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں (صحیح بخاری 883)

سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور جلدی مسجد میں حاضر ہوا اور امام کے قریب ہو کر خاموشی کے ساتھ غور سے خطبہ سنا تو اس کے لیے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزوں اور قیام کا ثواب ہے (جامع ترمذی 496)

نماز جمعہ کی فضیلت کیا ہے؟

Jumma Mubarak Ki Fazilat

جواب :- نمازِ جمعہ کو یہ خصوصیت اور فضیلت حاصل ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں صرف نمازِ جمعہ کی اذان کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا ہے کہ جب جمعہ کی اذان دی جائے تو نماز کے لیے حاضر ہوں۔ ارشاد فرمایا :

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَO

الجمعة، 62 : 9

’’اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن (جمعہ کی) نماز کے لیے اذان دی جائے تو فوراً اللہ کے ذکر (یعنی خطبہ و نماز) کی طرف تیزی سے چل پڑو اور خرید و فروخت (یعنی کاروبار) چھوڑ دو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہوo‘‘

آیتِ مبارکہ کے علاوہ درج ذیل احادیث مبارکہ میں بھی نمازِ جمعہ کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔

1۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث مبارکہ ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

’’جس شخص نے وضو کیا اور اچھی طرح سے وضو کیا، پھر جمعہ پڑھنے آیا اور خاموشی سے خطبہ سنا تو اس کے اس جمعہ سے لے کر گزشتہ جمعہ تک اور تین دن زائد کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔‘‘

مسلم، الصحيح، کتاب الجمعة، باب فضل من استمع وأنصت فی الخطبة، 2 : 587، رقم : 857

2۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

’’جب جمعہ کا دن آتا ہے تو مسجد کے ہر دروازہ پر فرشتے آنے والے کو لکھتے رہتے ہیں۔ جو پہلے آئے اس کو پہلے لکھتے ہیں اور جب امام (خطبہ کے لیے) بیٹھ جاتا ہے تو وہ اعمال ناموں کو لپیٹ لیتے ہیں اور آکر خطبہ سنتے ہیں۔ جلدی آنے والا اس شخص کی طرح ہے جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک اونٹ صدقہ کرتا ہے، اس کے بعد آنے والا اس شخص کی طرح ہے جو ایک گائے صدقہ کرتا ہے۔ اس کے بعد والا اس شخص کی مثل ہے جو مینڈھا صدقہ کرے پھر اس کی مثل ہے جو مرغی صدقہ کرے پھر اس کی مثل ہے جو انڈہ صدقہ کرے۔‘‘

مسلم، الصحيح، کتاب الجمعة، باب فضل يوم الجمعة، 2 : 587، رقم : 856

3۔ حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

’’جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور جلدی (مسجد) میں حاضر ہوا اور امام کے قریب ہو کر خاموشی کے ساتھ غور سے خطبہ سنا تو اس کے لیے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزوں اور قیام کا ثواب ہے۔‘‘

ترمذی، الجامع الصحيح، ابواب الجمعة، باب ما جاء فی فضل الغسل يوم الجمعة، 1 : 505، رقم : 496

جمعہ کی فضیلت کے لئے یہی کافی ہے کہ سرکار مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : یہ تمام دنوں کا سردار ہے۔ جمعہ کے روز مرنے والے سے قبر میں سوالات نہیں کئے جاتے ہیں۔ روز جمعہ میں ایک ایسا وقت ہے جس میں دعا رد نہیں کی جاتی ہے۔ جمعہ کے دن ایک نیکی کا ثواب ستر گناہ زیادہ ملتا ہے جبکہ اور دنوں میں ایک نیکی کرنے پر صرف دس نیکیاں ملتی ہے۔ جمعہ کے دن ہر گھنٹہ میں چھ لاکھ مسلمان عذاب نار سے نجات پاتے ہیں۔ جس پر جہنم واجب ہو چکی ہوتی ہے۔ جمعہ کے دن ہر کھڑی بڑی قیمتی ہے اس لئے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے اسے اور دنوں کی طرح غفلت میں ہرگز نہیں گزارنی چاہئے۔ بلکہ اس دن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رحمت الٰہی سے مالامال ہوتا رہے اور دوسرے کو بھی اس بارے میں بتائیں تاکہ وہ میں جمعہ کے دن سے فیضیاب ہو سکے۔ اللہ پاک ہمیں جمعہ کے دن کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں

*جمعةالمبارک کے مختصر اہم کام احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں*

*فضیلت یومِ جمعہ:* سب سے بہترین دن جب سورج طلوع ہوتا ہے *جمعہ* کا دن ہے (مسلم: ٨٥٤)

*① فجر کی فرض نماز میں سورہ سجدہ اور سورہ دھر کی تلاوت کرنا*(مسلم ٨٨٠)

*② مسواک کرنا* (البخاری٨٨٠)

*③ مرد کا خـود بھی غسل کرنا اور بیوی کو بھی غسل کی تاکید کرنا* (الترمذی:٤٩٦)

*④ صاف ستھرے کپڑے پہننا* (ابوداؤد ٣٤٧)

*⑤ خوشبو اور بالوں میں تیل لگانا*(البخاري ٨٨٣)

*⑥ جمعہ کیلئے پیدل چل کر جانا*(ابوداؤد ٣٤٥)

*⑦ امام سے پہلے مسجد میں حاضر رہنا*(ابوداؤد ٣٤٥)

*⑧ مسجد میں داخل ہوتے ہی تحیة المسجد ادا کرنا*(البخاری ١١٦٧)

*⑨ خطیب کے قریب بیٹھنا* (ابوداؤد ٣٤٥)

*⑩ خطبہ جمعہ غور اور خاموشی سے سننا*(ابوداؤد ٣٤٥)

*⑪ دوران خطبہ باتیں یا کوئی کام قطعاً نہ کرنا*(ابوداؤد ٣٤٥

*⑫ امام کا نمازِ جمعہ میں سورہ اعلیٰ اور غاشیہ یا سورہ جمعہ و منافقون کی تلاوت کرنا*(مسلم ٨٧٨- ٨٧٩)

*⑬ جمعہ کے بعد مسجد میں ہی 4 رکعت سنت ادا کرنا اور اگر گھر میں ادا کرنا ہو تو 2 رکعت پڑھنا*(ابوداود ١١٣٠)

*⑭ کثرت سے درود ابراہیمی پڑھنا* (مسلم ٩١٢)

Jumma Quotes

*⑮ سورة الکہف کی تلاوت کرنا* صحیح الجامع (٦٤٧٠)

درود پاک کی فضیلت

صلی اللّه علیہ وسلم ۔

جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن درود پاک پڑھنے کی فضیلت

💞رسولِ اکرم شفیعِ اعظم سیّدِ عالم صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم مجھ پر جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کو درود پاک کی کثرت کرو، کیونکہ باقی دنوں میں فرشتے تمہارا درود پاک پہنچاتے رہتے ہیں، مگر جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات جو مجھ پر درود پاک پڑھتے ہیں، اس کو اپنے کانوں سے سنتا ہوں

💖صَلُّوۡا عَلَى الۡحَبِيۡب

            💟صَلَّى اللّٰهُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد

                        💞صَلَّى اللَّهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِه وَسَلَّم

🌺تیری عطا عطائے حق💞تیری رضا رضائے حق🌺

      💞وحی خدا ہے تیرا کلام🌺تجھ پر درود اور سلام💞

🌺اگر آپ کسی کو درود پاک پڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں تو جتنا ثواب اس شخص کو اُس کے درود پڑھنے کہ ملے گا، اتنا ہی آپ کو بھی ملے گا… اگر وہ اگے کسی تیسرے انسان کو درود پاک کے ورد پر لگائے گا تو اس تیسرے انسان کو اس ورد پر لگانے کے برابر ثواب اس دوسرے انسان کو اور آپ کو برابر ملے گا…

اگر 100 لوگ آپ کی وجہ سے درود پاک پڑھنا شروع ہو جائیں تو جتنا ثواب ان کو ملے گا اتنا ہی آپ کو بھی ملے گا

🍃#دعوتِ_درود_پاک_دیجیئے

🌺صَلُّوۡا عَلَى الۡحَبِيۡب📿صَلَّى اللّٰهُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّدﷺ

اس نور سے ہر سو

   اجالا ہی اجالا پھیلے گا…تا قیامت اور ابد تک

اللہ سبحانہ و تعالی ہمیں بھی جمعہ المبارک کی برکتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین

وصلی الله على سيدنا محمد خاتم النبيين والنبأ العظيم وعلى آله وصحبه وازواجه وسلم اجمعين❤️❤️❤️

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

2 thoughts on “Jumma Mubarak Ki Fazilat Aur Ahmiyat”

Leave a comment