Hazrat Umer bin Khatab Ki 13 Fazilaten

Rate this post

یکم محرم الحرام یوم شہادت

ثانی الخلفاء الراشدین، امام الانبیاء کے سسر مولا علی مشکل کشاء کے داماد، حسنین کریمین کے بہنوئی، صدیق اکبر کے جانشین، غیظ المنافقین، امام المجاہدین، مظہر اوصاف مصطفی، انسانیت کے مقتداء، واقف رموز قرآن، پیکر رشد و ہدایت، پیکر جرات و شجاعت حضرت سیدنا فاروق اعظم عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ۔۔

عمر وہ ہے جس کو پانے کے لئے امام الانبیاء باربار دعا کرے

عمر وہ ہے جس کی زبان مبارک پر ہمیشہ حق جاری ہو

عمر وہ ہے جس کی رائے کے موافق قرآن کی آیت اترے

عمر جس راستے پر چلے اس راستے سے شیطان بھاگ جائے

عمر وہ ہے جو 22 لاکھ مربع میل پر اسلامی خلافت پھیلائے

 

عمر وہ ہے جو زمین کو کوڑا مار دے تو زمین ساکن ہو جائے

عمر وہ ہے جو عدالت کا شہنشاہ ہے

عمر وہ ہے جو شجاعت کا شہنشاہ ہے

عمر وہ ہے جو جرات کا شہنشاہ ہے

عمر وہ ہے جس کے متعلق امام الانبیاء فرمائے کہ اگر میرے بعد نبی ہوتا تو عمر ہوتے

عمر وہ ہے کہ جب مسلمان ہو جائے ، بڑے بڑے کافروں کے حوصلے ٹوٹ جائیں۔

عمر وہ ہے جس کی آل مبارک میں امام ربانی مجدد الف ثانی سیدنا شیخ احمد سرہندی جیسی شخصیت پیدا ہو جائے

المختصر عمر وہ ہے جو تمام صفات کمالات کا مظہر ہے۔

                                پیر زکوڑی

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment