وطن عزیز پاکستان سے محبت

Rate this post

وطن عزیز پاکستان سے محبت

 شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک کا یوم آزادی منانا خوشی منانا جائز ہے کہ اللہ عزوجل نے ایک ملک عطا فرمایا ہے ایک ایسی جگہ عطا فرمائی جہاں آزادانہ طور پر اسلامی احکامات پر عمل کیا جا سکتا ہے یقینا یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے اور نعمت پر خوشی کا اظہار کرنا بالکل جائز ہے بلکہ نعمت کا شکر ادا کرنے کا تو حکم خداوندی ہے ۔رب کائنات شکر ادا کرنے کے متعلق ارشاد فرماتا ہے

*( لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِيْدَنَّكُمْ )*

 ترجمہ کنز الایمان _ “اگر احسان مانو گے تمہیں تمہیں اور دوں گا “

 (پارہ 13 سورہ ابراہیم ایت 7 )

* حدیث پاک وطن سے محبت*

ہجرت کے موقع پر مکہ کو مخاطب کر کے خاتم النبیین رحمت اللعالمین نبی اخر الزماں محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے مکہ تو کتنا پاکیزہ اور میرا محبوب شہر ہے اگر میری قوم مجھے نہ نکالتی میں کہیں اور نہ رہتا ۔

(صحیح ابن حبان عبداللہ بن عباس الصفۃ اول رقم 3709 )

وطن کے اشعار

وطن کے اشعار علامہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی صاحب

کانٹوں کو کاٹنے کا کہہ کر پھولوں پہ جو حملہ کرتا ہے ہم ایسے ظالم مالی کو گلشن سے بھگانے نکلے ہیں

اسلام کی عظمت کی خاطر لاکھوں سر نذرانہ دے کر جو ملک بنایا تھا ہم نے وہ ملک بچانے نکلے ہیں

 فرمان امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ وطن سے محبت

ہمیں ملک پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنے ہیں (ماہنامہ فیضان مدینہ اگست 2017 )

 پاکستان معرض وجود میں کب آیا؟

ہمارا پیارا وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان 14 اگست 1947 عیسوی بمطابق 27 رمضان المبارک 1366 ہجری کو معرض وجود میں ایا اللہ پاک اس کی حفاظت فرمائے دشمنوں کی میلی نظر سے محفوظ رکھے اور ہمیں اس عظیم نعمت کی حقیقی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے

Youm e Pakistan

 امین بجاہ نبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

تحریک پاکستان چلانے والے کچھ سنی علماء کرام

فضل حق خیر آبادی رحمۃ اللہ علیہ

امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ

پیر سید جماعت علی شاه رحمۃ اللہ علیہ

علامہ مصطفی رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ ه

سید محمد نعیم الدین مرادآبادی رحمۃ اللہ علیہ

 

محدث اعظم ہند کچھو چھوی رحمۃ اللہ علیہ

صد الافاضل مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ

 

عبد العلیم صاحب صدیقی میرٹھی رحمۃ اللہ علیہ

موا ت سید شاد ایران ان رسول علی خان صاحب الاسد

 مولانا عبد الحامد صاحب بدایونی رحمۃ اللہ علیہ

 ابوالبرکات سید احمد صاحب لاہور رحمۃ اللہ علیہ

حضرت بہادر حاجی بخش مصطفی رحمۃ اللہ علیہ

 حضرت پیر محمد عبد الرحمن بھرچونڈی شریف سندھ

پاکستان کا مطلب کیا

لا الہ الا اللہ

دستور ریاست کیا ہوگا

محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

 کون ہمارے رہنما

محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment