3 رمضان المبارک یوم وصال فاطمہ الزھراء رضی اللہ عنہا

Rate this post

امت کی پہلی ہستی جو عشقِ مصطفیٰ میں شہید ہوئیں *3 رمَـضانُ یومِ وصال اُمُّ السّــٓـادات*♥️🍃

 *، مَخــٓـدُومۂ کائنات*💗

*، دُختــٓـرِ مُصطفٰی✨*

 *، بانُــٓـوئے مُرتَضٰی*🧡

 *، ســٓـردارِ خواتینِ جَہان و جِناں ،*🖤

 *اُمُّ الــٓـہاد ، شــٓـہزادئ کَونَین*🩷

 *، والِــٓـدۂ حَسنین*❤️

 *، خاتُــٓـونِ جنّت💚*

 *، سیّــٓـدہ ، طیّبه*❤‍🩹

 *، طاہــٓـرہ ، زاکِیه*💖

 *، راضِــٓـیه ، مَرضِیه*💞

 *، عابِــٓـدہ ، زاہدہ*💘

 *، مُحـدّثه ، مُبارَکه*🩶

 *، خَیــٓـرُ النِّساء*🔐

 *، سیِّــٓـدَةُ النِّساء*💕

 *، ســیّدَِتُنا فاطِــٓـمه زھرا (سـلام اللہ علیھا)*💫⭐

دنیا کی واحد خاتون جن کا نام سن کر پڑھ کر بول کر دل اندر ہی اندر جھک جاتا ہے

بعض بزرگوں سے منقول ہے جب وہ سیدہ کائنات کا نام مبارک لیتے تو دھیمے انداز میں لیتے تھے

کہ جن میں عفت و عصمت شرافت و کرامت جمع ہیں ان کا نام بھی اونچا نہ لیا جائے

سیدہ پاک کے نام مبارک میں حیاء کا سمندر ہے یہی وجہ ہے فاطمہ کہنے سے دل ادب سے جھک جاتا ہے

آواز میں حیاء نگاہوں میں حیاء اتر آتی ہے

دنیا کے لوگ اپنی ماں کی طرف نسبت کرنے سے شرماتے ہیں

بلکہ عرب میں تو رواج تھا کسی کو رسوا کرنا ہوتا تو اس کی ماں کی طرف منسوب کیا جاتا تھا

یا ابن فلانة اے فلانی عورت کے بیٹے کہا جاتا تھا

مگر سیدہ کائنات خاتون جنت رضی الله عنھا واحد ایسی شخصیت ہیں جن کی طرف نسبت کرنا باعثِ فضل و شرف ہے

اور بڑھ چڑھ کر ان کی طرف نسبت کی جاتی ہے

سیدہ پاک کو اپنے بابا جان سے اتنی محبت تھی کہ غمِ مصطفیٰ میں گھل گھل کر بس چھ ماہ اس دنیا میں جانِ عالم کے بغیر رہ سکیں

سیدہ پاک نے خود فرمایا

صبّت عَليّ مَصائبٌ لو أنّها

صُبّت عَلى الأيّام صِرنَ لياليا

مجھ پر وہ مصائب ڈالے گئے اگر وہ دنوں پر ڈالے جاتے دن راتیں بن جاتے

اس امت میں غمِ مصطفیٰ میں سب سے پہلے شہید ہونے والی ہستی خاتون جنت کی ہے

وہ پہلی قتیلِ عشقِ مصطفیٰ ہیں

نبی کریم ﷺکے وصال کے چھ مہینے بعد حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بیمار ہوئیں اور چند روز بیمار رہنے کے بعد 3 رمضان المبارک 11 ہجری میں منگل کی شب ان کا انتقال ہوا۔ اس وقت ان کی عمر مبارک علماء کرام نے اٹھائیس یا انتیس برس ذکر کی ہے۔

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی سن وفات اور ان کی عمر کے تعیین میں سیرت نگاروں نے متعدد اقوال لکھے ہیں، یہاں مشہور قول کے مطابق تاریخ انتقال اور مدت عمر درج کی گئی ہے۔

سیدہ زاہرہ طیبہ طاہرہ

جان احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

3 رمضان یوم وصال لخت جگر رسول اللہ ﷺ

خواتین کا عالمی دن

میرا جنازہ گھر سے رات کے اندھیرے میں نکالنا تاکہ غیر محرم کی نگاہ نہ پڑے

خاتونِ جنت فاطمہ الزہرہؓ🌹🌹

3 رمضان یومِ وصال ۔عفت مآب ،

سیّدة نساء العالمین حضرت سیّدہء کائنات سیّدہ فاطمة الزہرا پاک رضی اللہ عنہا

السلام اے سیدہ بنتِ رسولؐ

السلام اے فاطمہؑ زہرا بتول

السلام اے زینتِ خُلد بریں

السلام اے رہبرِ راہِ یقیں

السلام اے دخترِ خیر الورٰیؐ

السلام اے بانوئے مشکل کشاؑ

السلام اے نورِ چشمِ مصطفٰی

السلام اے فاطمہ شانِ خدا

السلام اے مصطفیٰؐ را نورِ عین

السلام اے مادرِحسنؑ وحسینؑ

السلام اے غم گسارِ عاصیاں

السلام اے دستگیرِ عاجزاں

السلام اے حضرتِ خیرالنساء

از معین الحق معینِ بے نوا

اربوں کھربوں درود وسلام سیدنا حضرت محمد مصطفیٰ کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی پاک ذات اقدس پر اور آ پ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی آ ل پاک پر اور سیدہ طیبہ طاہرہ سیدہ فاطِمه زھرا رضی اللہ تعالٰی عنہا پاک کی پاک ذات اقدس پر ❤❤❤

🌹 سیدہ کائنات رضی اللہ عنہا اور مشابہت مصطفیٰ 🌹

(1.)ام المومنین حضرت سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ :

مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشْبَهَ سَمْتًا وَدَلًّا وَهَدْيًا بِرَسُولِ اللَّهِ فِي قِيَامِهَا وَقُعُودِهَا مِنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ۔

قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ .

” میں نے حضور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی شہزادی (حضرت سیدہ)فاطمة الزهراء رضی اللہ عنہا سے بڑھ کر کسی کو عادات و اطوار ، سیرت و کردار اور نشست و برخاست میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم سے مشابہت رکھنے والا نہیں دیکھا “

⛔ جامع الترمذى ، ابواب المناقب ، باب : ما جاء في فضل فاطمة (بنت محمد) رضى الله عنها ، رقم الحديث : ٣٨٧٢ ، ص : ١١٣٥ ، مطبوعه دار السلام للنشر والتوزيع ، الرياض.

⛔سنن ابى داؤد ، كتاب الادب ، باب : في القيام ، رقم الحديث : ٥٢١٧ ، ص : ١٠٢٦ ، ١٠٢٧ ، مطبوعه دار السلام للنشر والتوزيع ، الرياض.

(2.) حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ہی بیان کرتی ہیں کہ :

 مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ كَانَ أَشْبَهَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَلَامًا وَلَا حَدِيثًا وَلَا جِلْسَةً مِنْ فَاطِمَةَ.

  ” میں نے لوگوں میں گفتگو ، چال ڈھال اور اٹھنے بیٹھنے میں (حضرت سیدہ) فاطمة الزهراء رضی اللہ عنہا سے زیادہ کسی کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشابہت رکھنے والا نہیں دیکھا”.

⛔الادب المفرد للبخارى ، باب : قيام الرجل لاخيه ، رقم الحديث : ٩٤٧ ، ص : ٣٢٦ ، مطبوعه دار البشائر الاسلامية ، بيروت.

(3.)حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی تمام ازواج مطہرات آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے پاس جمع تھیں اور کوئی ایک بھی ہم میں سے غیر حاضر نہ تھی ، اتنے میں (حضرت سیدہ) فاطمة الزهراء رضی اللہ عنہا وہاں آ گئیں :

وَاللَّهِ مَا تَخْفَى مِشْيَتُهَا مِنْ مِشْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔

“پس اللہ کی قسم ! ان کا چلنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چلنے سے ذرہ بھر مختلف نہ تھا”

⛔ صحيح البخارى ، كتاب الاستئذان ، باب : من ناجى بين يدى الناس ولم يخبر بسر صاحبه فاذا مات اخبر به ، رقم الحديث : ٦٢٨٥ ، ص : ١٠٩٤ ، مطبوعه دار السلام للنشر والتوزيع ، الرياض.

⛔ صحيح المسلم ، كتاب فضائل الصحابة ، باب : من فضائل فاطمة (بنت النبى) ، رقم الحديث : ٦٣١٣ (٢٤٥٠) ، ص : ١٠٧٧ ، ١٠٧٨ ، مطبوعه دار السلام للنشر والتوزيع ، الرياض.

٣/رمضان المبارک ….شہزدای رسول ، خاتون جنت ، والدہ سرداران جنت ، زوجہ علی المرتضی ، حضرت سیدہ فاطمة الزهراء رضی اللہ تعالی عنہا کا یوم وصال ہے ۔

اللہ تعالیٰ آپ کی تربت اطہر پر اپنی لاکھوں کروڑوں رحمتوں اور برکتوں کا نزول فرمائے اور آپ کے توسل سے ہماری بے حساب بخشش اور مغفرت فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔

✍️ابو الحسن محمد افضال حسین نقشبندی مجددی ۔

((٣/رمضان المبارك ١٤٤٥ھ//١٤/مارچ ٢٠٢٤ء))

آبِ تطہیر سے جس میں پودے جمے

اُس ریاضِ نجابت پہ لاکھوں سلام

خونِ خیرُالرُّسل سے ہے جن کا خمیر

اُن کی بے لوث طینت پہ لاکھوں سلام

اُس بتولِ جگر پارۂ مصطفیٰ

حجلہ آرائے عِفّت پہ لاکھوں سلام

جس کا آنچل نہ دیکھا مہ و مِہر نے

اُس رِدائے نَزاہت پہ لاکھوں سلام

سیّدہ زاہرہ طیّبہ طاہرہ

جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

3 رمضان المبارک یوم وصال

سیدہ کائنات خاتون جنت

حضرت سیدہ بی بی فاطمتہ الزھرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا

اللہ رب العزت اس پاکیزہ ماں کے صدقے میری ماں کو بخش دے 

✍️ #سیدمہتاب_عالم ابن زھراء

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment