ڈاکٹر اشرف آصف جلالی صاحب کون؟

Rate this post

بھالیہ شہر کے نواہی قصبے بکھی شریف ماسٹر صوفی محمد غلام سرور گوندل صاحب کے گھر ایک بچے نے12اپریل1968کو جنم لیا صوفی محمد غلام سرور گوندل صاحب نے بچے کو حضرت حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں پیش کیا اور حضرت حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ صاحب نے بچے کا نام اشرف آصف رکھا حضرت حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ صاحب رحمت اللہ علیہ کے مرید ہونے کے ناطے ڈاکٹر صاحب نے اپنے نام کے ساتھ جلالی نسبت لکھی آپ نےعینوال گاؤں میں گورنمنٹ پرائمری سکول عینوال سے پرائمری سکول کا امتحان پاس کیا اور مڈل کلاس کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول بھکھی شریف میں داخلہ لیا

یہاں آپ نے مڈل کا امتحان پاس کیا اور میٹرک بھی گورنمنٹ ہائی سکول بھکھی شریف سے کرنے کا فیصلہ کیا جہاں پر آپ نے میٹرک کاامتحان انتہائی معیاری نمبروں سے پاس کیا آپ نے پورے ڈویژن میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی آپ پاکستان کے ہر اچھے کالج میں داخلہ لے سکتے تھے کیونکہ آپ کے نمبر بہت اچھے تھے اس لیے بہت اچھے کالج میں آپ کو داخلہ مل سکتا تھا لیکن ڈاکٹرصاحب نے اپنے والد گرامی صوفی محمد غلام سرور گوندل صاحب سے درخواست کی کہ میں حفظ کرنا چاہتا ہوں ڈاکٹر صاحب کی درخواست پر ڈاکٹر صاحب کے والد گرامی صوفی غلام محمد سرور گوندل صاحب ڈاکٹر صاحب کو حضرت حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ صاحب رحمت اللہ علیہ کی خدمت میں لے گئے کہ میرا بچہ کہتا ہے کہ میں حفظ کرنا چاہتا ہوں حضرت حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے جلالی صاحب کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور جلالی صاحب کو خراج تحسین پیش کیا فرمایاکہ اشرف آصف کو دین کی تعلیم حاصل کرنے کا شوق ہوا ہے اس پر مجھے بہت خوشی ہے مجھے لگ رہا ہے کہ اشرف آصف ایک دن دین کا بڑا عالم بنے گا حضرت حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ صاحب رحمت اللہ علیہ نے فرمایا کہ اشرف آصف کو قران پاک کا تیسواں پارہ حفظ کروایا جائے جب تیسواں پارہ حفظ ہوجائےتو اشرف آصف کو میری خدمت میں پیش کیا جائے ڈاکٹر صاحب نے نہایت ہی کمال کیا اور صرف دو دن میں تیسواں پارہ حفظ کر لیا دو دن بعد جب ڈاکٹر صاحب کو حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ صاحب رحمت اللہ علیہ کی خدمت میں پیش کیا گیا حافظ رحمت اللہ علیہ نے فرمایا کہ میں نے تو کہا تھا کہ شائد دو سال لگ جائیں گےلیکن اشرف آصف نے تو کمال کر دیا حضرت حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے حکم فرمایا کہ اشرف آصف بہت قابل ہے لہذا اشرف آصف کو پورا قران پاک کےحفظ کروایا جائے ڈاکٹرصاحب نے کمال کیا اور صرف چھ ماہ کی قلیل مدد میں ہی قران پاک حفظ کر لیا اور اسی سال منزل یاد کر کے مصلہ بھی سنا دیا جس پر حضرت حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ صاحب رحمت اللہ علیہ نے درس نظامی کرنے کا حکم صادر فرمایا اور ڈاکٹر صاحب کی قابلیت کو دیکھ کر جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ بھکھی شریف میں عطاء محمد بندیالوی صاحب رحمت اللہ علیہ کا اضافہ کیا حضرت حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ صاحب رحمت اللہ علیہ اور عطاء محمد بندیالوی صاحب رحمت اللہ علیہ کے زیر سایہ ڈاکٹر صاحب نے درس نظامی کورس محض چار سال کی قلیل مدت میں مکمل کر لیا درس نظامی کے امتحان میں ڈاکٹر صاحب نے پورے ملک کے طلباء میں پہلی پوزیشن حاصل کی اس کے بعد ڈاکٹر صاحب نے ایف اے -بی اے -ایم اے -ایم فیل کا امتحان بھی پاس کر لیا ایم فل کرنے کے بعد ،ڈاکٹرصاحب بغداد شریف عراق چلے گئے جہاں جدید عربی میں ڈاکٹر صاحب نے پوری دنیا کے طلباء میں پہلی پوزیشن حاصل کی

بغداد شریف سے واپسی پر ڈاکٹرصاحب نے پنجاب یونیورسٹی میں بلھے شاہ کے پیر حضرت شاہ عنایت قادری رحمت اللہ علیہ نے برصغیر اسلامی نظام جو عربی میں لکھا تھا اللہ پاک کے فضل سے اس نظام میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی 2009 میں جب منڈی بہاؤدین کے نواہی گاوں گوجرہ میں رافضی ذاکر تاج الدین حیدری نے وفاقی وزیر برائے زراعت و خوراک نظیر محمد گوندل کی سرپرستی میں گوجرہ میں اپنا شر بانٹا تو ڈاکٹر صاحب نے رافضی ذاکر تاج الدین حیدری کو ایسی ضرب لگائی کہ اج تک کوئی ذاکر اس ضرب کا جواب نا دے سکا

ڈاکٹر صاحب نےبہت سارے کارنامے سرانجام دیے جن میں کچھ درجہ ذیل ہیں

تحریک صراط مستقیم پاکستان کا قیام ؛ عقیدہ توحید سیمینارز ؛ وہابیوں سے مناظرے؛ غازی ممتاز کی وکالت؛تحریک رہائی غازی صاحب ؛سیاسی تحریک ۔T. L. I کا قیام؛ تشریح تصفیہ سنی مابین شیعہ ؛ دفاع صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ و خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہما؛ تقریبا 20 ہزار تقاریر جن میں پانچ پانچ گھنٹے کے بیان بھی شامل ہے وغیرہ ۔ آج اس مرد مجاہد کا یوم پیدائش ہے میری طرف سے اہلسنت کو اور میرے قائد امام جلالی کو بہت بہت مبارک ہو الله کریم آپ کو صحت والی لمبی زندگی عطاء فرمائے آپ کا سایہ اہل سنت پر تا دیر قائم و دائم فرمائے آمین۔

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment