نعت کے عملی کردار

Rate this post

نعت کے عملی کردار

زیر نظر کلام کے ذریعے مومنوں کی زندگی میں عملی نعت کے پہلؤوں کو اجاگر کیا گیا ہے.

غم کے ماروں کو ہنسانا بھی نبی کی نعت ہے

گرنے والوں کو اٹھانا بھی نبی کی نعت ہے

صرف جَلسوں تک نہ رکھو اُن سے اظہارِ وفا

مسجدوں میں آنا جانا بھی نبی کی نعت ہے

سَرورِ کونین کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے نماز

رب کے آگے سر جھکانا بھی نبی کی نعت ہے

عشق ہے اُن سے تو سب کو ساتھ میں لیکر چلو

مومنوں کے دل مِلانا بھی نبی کی نعت ہے

بھید مت کھولو کسی کا، تم کسی کے سامنے

عیب، مومن کے چُھپانا بھی نبی کی نعت ہے

مصطفیٰ نےدی ہیں اچھی عادتیں، اچھا سلوک

اُن پہ چلنا اور چَلانا بھی نبی کی نعت ہے

سب غلامانِ نبی ، اپنائیں یہ سُنّت شریف

چہرے پر ڈاڑھی سجانا بھی نبی کی نعت ہے

قوم میں جب علم آئے گا تو خوش ہوں گے رسول

پڑھنا لکھنا اور پڑھانا بھی نبی کی نعت ہے

وہ سَفیرِ امن ہیں وہ دافعِ شَرّ و فساد

آگ فتنوں کی بجھانا بھی نبی کی نعت ہے

ہو سدا فطرت میں احساسِ حیا، اے بیٹیو !

آپ کا پردے میں آنا بھی نبی کی نعت ہے

بس زباں تک ہی نہ ہو محدود توصیفِ رسول

وہ جھلک خود میں بسانا بھی نبی کی نعت ہے

ایسی سچائ کہ دشمن کہہ اٹھے صادق، امین

جو کہا اسکو نبھانا بھی نبی کی نعت ہے

طاعتوں کے لب، سدا چومیں قدم ماں باپ کے

اِس ڈگر پر دل بچھانا بھی نبی کی نعت ہے

متحد ہوکر کریں ہم وقت کے ظالم کا رد

ظلم و نفرت کو مٹانا بھی نبی کی نعت ہے

بات آجائے دفاعِ شانِ پیغمبر کی جب

جنگ کے میدا‌ں میں آنا بھی نبی کی نعت ہے

کہہ رہا ہے یہ زبانِ حال سے عشق بلال

زخم کھا کر مسکرانا بھی نبی کی نعت ہے

یاد کے اشکوں کو میں کہتا ہوں مَدّاحِ رسول

عشق میں آنسو بہانا بھی نبی کی نعت ہے

بولا کردار عُمَر، عشق نبی میں جھوم کر

بے ادب کا سر اُڑانا بھی نبی کی نعت ہے

خامۂ فکر رضا کہتا ہے ہر گستاخ سے

غیظ کے تیور دِکھانا بھی نبی کی نعت ہے

جس قَدَربھی ہو سکے میلاد میں خوشیاں کرو

 گھر، گلی،کوچے، سجانا بھی نبی کی نعت ہے

سارا منظر کہہ رہا ہے خاک سے افلاک تک

جشن ، آمد کا منانا بھی نبی کی نعت ہے

کہہ اٹھے روح الامیں، کعبے پہ لہرا کر علم

عشق میں جھنڈے لگانا بھی نبی کی نعت ہے

 اُن کی سیرت کا تعارف ہو، ہماری ذات سے

دین پر خود کو چلانا بھی نبی کی نعت ہے

لاکھ مشکل ہو، مگر سچائ پر قائم رہو

حق پہ اپنا دل جمانا بھی نبی کی نعت ہے

لکھ عمل سے اے فریدی ! تو قلم کے ساتھ ساتھ

یہ ادا ہستی میں لانا بھی نبی کی نعت ہے

 انتخاب – :عبدالرحمن مروت لکی مروت

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment