مفتی فضل الرحمن بندیالوی صاحب کا مختصر تعارف قسط ثالث

Rate this post

 مفتی فضل الرحمن بندیالوی صاحب کا مختصر تعارف قسط ثالث

🌹🌹

جامعہ مظہریہ امدادیہ کی سنگ بنیاد

ضلع خوشاب کے ایک گاٶں ,بندیال , میں تلمیذ علامہ فضل حق خیرآبادی علامة الدھر علامہ ہدایت اللہ خان جونپوری کے شاگرد رشید فقیہ العصر استاذ العلما ٕ علامہ یار محمد بندیالوی رحمہ اللہ نے 1910 میں جامعہ_مظہریہ_امدادیہ کی بنیاد رکھی اور کٸ سالوں تک خود اس جامعہ میں تدریس فرماتے رہے ۔

آپکی مایہ ناز تدریس کے سبب برصغیر کے طول وعرض بلکہ کابل وغزنی سے بھی تشنگان علم جامعہ مظہریہ امدادیہ کا رخ کرنے لگے ۔

جامعہ مظہریہ امدادیہ کے مشہور طلباء کرام

اس عرصہ میں شیخ_القرآن_علامہ_عبدالغفورہزاروی_استاذالکل علامہ_عطإمحمد_بندیالوی_علامہ_فتح_محمد گولڑوی_علامہ_عبدالحق_پیرزٸی_علامہ_صاحبزادہ عبدالحق_بندیالوی جیسے یکتاۓ روزگار شخصيات نے حضرت فقیہ العصر سے اکتساب علم کیا ۔

عطاء محمد بندیالوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی جامعہ مظہریہ امدادیہ میں خدمات

حضرت فقیہ العصر کے وصال کے بعد آپکے تلمیذ رشید عطا ٕ الملت والدین ملک المدرسین علامہ_عطامحمدبندیالوی رحمہ اللہ نے اس جامعہ کو چار دانگ عالم میں متعارف کروایا آپ نصف صدی تک تدریس فرماتے رہے پچاس سے زاٸد شیوخ الحدیث آپ نے اس امت کو دیے ۔ آپکی شاندار تدریس کیوجہ سے درس نظامی کی تعلیم نے ایک خاص رنگ اختیار کیا جسے درس بندیالوی کہا جاتا ہے ۔

 بندیالوی نصاب درس نظامی

در حقیقت خیرآبادی نظام درس کا ایک حصہ ہے جس میں طلبہ میں استعداد اور قابلیت پیدا کی جاتی ہے کہ وہ بہ نظر دقیق ہر چیز کا تجربہ کریں ۔ مقلد محض بن کر نہ رہیں بلکہ اپنے اندر مجتہدانہ صلاحيت پیدا کریں ۔اس درس کی ایک خصوصيت یہ بھی ہے کہ استاد اور شاگرد دونوں کے لیے درس سے قبل زیر درس کتاب کا بقدر درس مطالعہ ضروری ہے ۔اور اس بات کا اس قدر اہتمام کیا جاتا ہے کہ ابتدائی کتب کے درس سے پہلے بھی اساتذہ کرام نے مقام درس کا مطالعہ خود پر فرض کیا ہوا ہے ۔گرچہ وہ کتب کٸی بار پڑھا چکے ہوں کیونکہ بغیر مطالعہ کے سبق پڑھانا انکے نزدیک گناہ کی طرح ہے

مفتی فضل الرحمن بندیالوی صاحب کی تدریسی خدمات

ملک المدرسین رحمہ اللہ کے تلمیذ رشید اور آپکی تدریسی روایات کے امین شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ ابو الفیض مفتی_محمدفضل_الرحمان_بندیالوی حفظہ اللہ گزشتہ 29 انتیس سال سے اپنے استاد محترم کی طرح درس و تدریس فرما رہے ہیں ۔علم و فن کی ادق کتب پڑھانے اور مشکل ترین ابحاث کو سہل انداز میں سمجھانے میں ید طولی رکھتے ہیں ۔

یہ کہنا بجا ہوگا کہ فی زمانہ کسی نے حضرت علامہ عطامحمدبندیالوی کا انداز تدریس دیکھنا ہے تو اسے چاہیے کہ حضرت علامہ ابوالفیض مفتی_محمدفضل_الرحمان_بندیالوی حفظہ اللہ کی بارگاہ میں زانوۓ تلمذ تہہ کرے ۔

جامعہ منظر الاسلام حنفیہ غوثیہ کا نصاب درس

آپکے قاٸم کردہ ادارے جامعہ منظرالاسلام حنفیہ غوثیہ کے نصاب تعلیم میں وہ تمام کتب شامل ہیں جو درس نظامی بندیالوی کا حصہ ہیں اور انکی تدریس علامہ عطا ٕ محمدبندیالوی رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے ۔انکے علاوہ جامعہ ہذا میں فارسی زبان بھی سکھاٸی جاتی ہے بلامبالغہ جو کہ اب اکثر مدارس میں داخل نصاب نہیں ہے ۔نیز اخلاقی اور روحانی تربیت کے لیے مولانا روم۔شیخ سعدی۔مولانا جامی۔اور مجددالف ثانی رحمھم اللہ کی کتب بھی داخل نصاب ہیں

قارئين و ناظرین کی دلچسپی کے لیے جامعہ_منظر الاسلام_حنفیہ_غوثیہ کے نصاب تعلیم کو بالترتيب تحریر کر رہا ہوں اسے اپنے دوستوں میں ضرور شٸیر کریں

Mufti Fazal u Rahman Bandiyalvi sahib

فن_تفسیر

تفسیر جلالین۔تفسیر بیضاوی

فن_حدیث

صحاح ستہ شریف

اصول_حدیث

شرح نخبتہ الفکر

فقہ

مالابد منہ۔منیتہ المصلی ۔نورالایضاح۔قدوری شریف ۔کنزالدقاٸق۔شرح وقایہ۔الھدایہ۔درمختار۔سراجی۔

اصول_فقہ

اصول الشاشی۔نورالانوار۔حسامی۔مسلم الثبوت۔توضیح تلویح۔الاشباہ والنظاٸر

علم_کلام

شرح عقائد۔خیالی۔امورعامہ میر زاہد

بلاغت

مختصر المعانی۔مطول

منطق

صغری۔اوسط۔کبری۔ایساغوجی۔قال اقول۔مرقات۔میرایساغوجی۔شرح تہذیب ۔قطبی۔میرقطبی۔ملاحسن۔میرزاہدملاجلال۔رسالہ قطبیہ میر زاہد ۔قاضی۔حمداللہ۔

صرف

میزان الصرف۔صرف میر۔علم الصیغہ۔ زرادی۔زنجانی۔

قانونچہ کھیوالی۔قانونچہ عجیبہ۔دستور المبتدی فصول اکبری۔مراح الارواح

نحو

نحومیر۔شرح ماتہ عامل۔ھدایة النحو۔شرح قطرالندا ٕ۔کافیہ۔الفیہ ابن مالک ۔شرح جامی ۔تکملہ سیالکوٹی۔

ملاعبدالغفور۔متن متین۔

فلسفہ

میبذی۔صدرا۔شمس بازغہ۔

ہندسہ_وحساب

اقلیدس۔خلاصةالحساب۔

علم_عروض

محیط الداٸرہ

علم_مناظرہ

مناظرہ رشیدیہ

فارسی

فارسی قاعدہ۔کریما سعدی۔نام حق۔اکرم القواعد۔بداٸع منظوم۔تحفہ نصاٸح۔گلستان۔بوستان۔یوسف زلیخا۔دیوان حافظ۔سکندرنامہ بری بحری ۔شاہ نامہ فردوسی۔مثنوی مولوی معنوی ۔مکتوبات مجدد الف ثانی ۔

بتوفیق اللہ تعالی وعونہ

تیری خوشبو نہیں ملتی تیرا لہجہ نہیں ملتا

🌹🌹🌹🌹مرشد🌹🌹🌹🌹

ہم کو تو اس جہان میں کوئی تیرے جیسا نہیں ملتا

Mufti Fazal u Rahman Bandiyalvi

مجھے فخر ہے کہ میں اس ہستی کا مرید و تلمیذ ہوں جن کے چاہنے والے بھی بہت ہیں اور مخالفین بھی

 استاذالمکرم #ابوالفیض_مفتی_محمدفضل_الرحمان_بندیالوی

 وہ ہستی ہیں جنھوں نے اس دور میں صرف 29 سال کے عرصے میں ملک

پاکستان اور بیرون ملک میں اسلام کا پیغام پہنچایا۔

وہ ہستی جو اس معاشرے میں کامل شیخ کی ایک عمدہ مثال قائم کیے ہوئے ہیں۔ ایسے ہوتے ہیں پیر۔

جیسے آج لوگ ترستے ہیں کہ کاش اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کے دور میں ہم ہوتے۔ ہماری آنیوالی نسلیں بھی ترسیں گیں کہ کاش ہم مفتی محمد فضل الرحمان بندیالوی صاحب کے دور میں ہوتے

 اللہ پاک مرشد کریم کو سلامت رکھے جنھوں نے مجھ جیسے گناہگار کو دین کے راستے پہ چلایا۔

استاذ صاحب قبلہ مفتی فضل الرحمان بندیالوی مُدَ ظلُه العالی فرماتے ہیں کہ علماء بادشاہ ہوتے ہیں اور میرے نزدیک حکومت کی نوکریوں کی وقعت نہیں فرماتے ہیں کہ دین پڑھو اچھے سے علم کی تکمیل کرو اور آگے دین پڑھاؤ دین کو فقط دین کیلۓ حاصل کرو نا کہ نوکری کیلۓ علم پڑھو پڑھاؤ مدارس قائم کرو آزادانہ زندگی گزارو گے علم پڑھاؤ گے تو بادشاہ ہوگے اور اگر دین پڑھ کر بھی نوکری،دنیا داری طلب کی تو غلام بنو گے

اللہ پاک میرے استادمحترم 💗💞💗 کو عمرخضری سمیت صحت کاملہ عطاء فرمائے آمین

فضل الرحمن بندیالوی ۔

 

🌹🌹🌹🌹طالب_دعا🌹🌹🌹🌹

 

محمدفاروق_مدنی_الحسنی_متعلم_جامعہ_منظرالاسلام_حنفیہ_غوثیہ_بستی_خیرآبادشریف_پروآ_ڈی_آٸی_خان

 

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment