معوذتین کیا ہے ؟ | معوذتین پڑھنے کا طریقہ

Rate this post

 معوذتین کیا ہے ؟

معوذتین”سے مراد “دو پناہ مانگنے والی”(سورتیں)ہیں۔

تفسیر  میں ہے”کہ سورہ فلق اور الناس کو معوذتین کہا جا تا ہے”

*قُـــــــــــــــــــــــــــلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ ۝ اللهُ الصَّمَدُ ۝ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ۝ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ۝☞◆♥️*

سوره معوذتین

*قُلْ أَعُــوذُ بِرَبّ الْفَلَقِ ۝ مِن شَرّ مَا خَلَقَ ۝ وَمِن شَرّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ۝ وَمِن شَرّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ۝ وَمِن شَرّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ۝☞◆♥️*

*قُلْ أَعُوذُ بِرَبّ النَّاسِ ۝ مَلِكِ النَّاسِ ۝ إِلَٰـــهِ النَّاسِ* ۝ *مِن شَرّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ* ۝ *الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ,*۝ *مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ*۝☞◆*♥️

معوذتین

  👆👆معوذتین سونے سے پہلے ضرور پڑھا کریں تین تین بار ، یہ سنت ہے۔

پڑھ کر اپنی دونوں ہتھیلیوں پر پھونک کر پورے بدن پر ہاتھ پھیرنا۔

یہ مسنون(سنت) طریقہ ہے👆👆

“چونکہ یہ ایک ساتھ نازل ہوئیں اس لیے ان کو معوذتین کہا جاتا ہے۔امام بہیقی نے دلائل نبوت میں لکھا ہے کہ یہ نازل بھی ایک ساتھ ہوئیں اس لیے ان دونوں کا مجموعی نام معوذتین۔

معوذتین کی فضیلت

(سورۃ الفلق اور سورۃ الناس)

حضرت عقبہ بن عامر رضى اللّٰه عنه سے روایت ہے کہ رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم نے فرمایا کہ تمہیں معلوم نہیں آج رات جو آیتیں مجھ پر نازل ہوئی ہیں (وہ ایسی بے مثال ہیں کہ) ان کی مثل نہ کبھی دیکھی گئیں نہ سنی گئیں۔

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ

(معارف الحدیث۔صحیح مسلم)

معوذتین پڑھنے کا طریقہ

حضرت عائشہ صدیقہ رضى اللّٰه عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم کا معمول تھا کہ ہر رات کو جب آرام فرمانے کے لیے اپنے بستر پر تشریف لاتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو ملا لیتے (جس طرح دعا کے وقت دونوں ہاتھ ملائے جاتے ہیں) پھر ہاتھوں پر پھونکتے اور قُلْ هُوَاللّٰهُ اَحَدٌ

اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھتے، پھر جہاں تک ہوسکتا اپنے جسم مبارک پر اپنے دونوں ہاتھ پھیرتے، سر مبارک اور چہرۂ مبارک اور جسدِ اطہر کے سامنے کے حصے سے شروع فرماتے (اس کے بعد باقی جسم پر جہاں تک آپ صلى اللّٰه عليه وسلم کے ہاتھ جاسکتے وہاں تک پھیرتے) آپ صلى اللّٰه عليه وسلم تین دفعہ کرتے۔

(صحیح بخاری۔معارف الحدیث)

(ماخوذ:اسوۂ رسول اكرم صلى اللّٰه عليه وسلم صفحہ 275,276)

کسی بھی قسم کے شر سے الله تعالیٰ کی پناہ مانگنے کے لیے سورۂ فلق اور سورۂ الناس جیسی کوئی چیز نہیں۔ ان سورتوں میں تمام جسمانی و روحانی آفات سے بچانے اور انھیں دور کرنے کی زبردست تاثیر موجود ہے۔

✦ ابن عابس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا۔

 ’’کیا میں تمھیں سب سے بہتر وہ چیز نہ بتاؤں جس کے ساتھ پناہ پکڑنے والے پناہ پکڑتے ہیں؟‘‘ انھوں نے کہا : ’’کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول!‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ‘‘ اور ’’ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ‘‘ یہ دو سورتیں۔‘‘

📚[ نسائي، الاستعاذۃ، باب ما جاء في سورتي المعوذتین : ۵۴۳۴ ]

✦ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں۔

 ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات جب اپنے بستر پر آتے تو دونوں ہتھیلیوں کو جمع کرتے پھر ان میں پھونکتے۔ دونوں میں ’’ قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ ‘‘، ’’ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ‘‘ اور ’’ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ‘‘ پڑھتے، پھر دونوں ہتھیلیوں کو اپنے جسم پر جہاں تک ہو سکتا پھیرتے۔

 پھیرنے کی ابتدا سر ،چہرے اور جسم کے سامنے والے حصے سے کرتے۔ آپ اس طرح تین مرتبہ کرتے۔‘‘

📚 [ بخاري، فضائل القرآن، باب فضل المعوذات : ۵۰۱۷ ]

قل ھواللہ احد ۔سورہ فلق ۔سورہ الناس صبح شام تین تین مرتبہ ۔

ہر چیز سے حفاظت

💎ابو سعید رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنوں اور انسان کی نظر بد سے پناہ مانگا کرتے تھے، یہاں تک کہ معوذتین ( سورۃ الفلق اور سورۃ الناس ) نازل ہوئیں، جب یہ سورتیں اتر گئیں تو آپ نے ان دونوں کو لے لیا اور ان کے علاوہ کو چھوڑ دیا ۱؎💎۔( الترمذی )💎

👑حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک رات ہلکی سی بارش ہوئی ۔ سخت اندھیرا تھا ۔ ہم انتظار میں تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائیں اور نماز پڑھائیں ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے تشریف لائے اور ( مجھے ) فرمایا :’’ پڑھ ۔‘‘ میں نے کہا : کیا پڑھوں ؟ آپ نے فرمایا :’’ سورۂ ( قل ھو اللہ احد ) اور معوذتین صبح و شام تین تین دفعہ پڑھا کر ۔ تجھے ہر مصیبت میں کفایت کریں گی ۔‘‘👑

💎النسائی 💎

‏حضرت عائشہ ؓ نے بیان کیا کہ، رسول الله ﷺ نے مجھے حکم دیا، یا حکم دیا کہ: نظر بد لگ جانے پر معوذتین (سورۃ فلق و ناس) سے دم کر لیا جائے.

‏بخاری 5738

‏حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، کہا: رسول الله ﷺ مجھے حکم دیتے تھے کہ میں نظر بد سے (شفا کے لئے) دم کرالوں.

‏مسلم 5720، 5722

نظربد کی دعا

نظر بد کی دعا

نظر بد سے حفاظت اور اس کا اثر ختم کرنے کے کئی طریقے احادیثِ مبارکہ سے معلوم ہوتے ہیں

1۔سورۂ فاتحہ ، آیۃ الکرسی ،معوذتین اور مندرج ذیل دعاپڑھیں۔

معوذتین سورہ الفلق اور الناس کو کہتے ہیں۔

 أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ.”(اسوۂ رسول اکرم ﷺ)

2 جس کو نظرِبد لگ جائے تواس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علیہ وسلم کے اس قولِ مبارک سے دم کیا جائے۔

 “بِسْمِ اللهِ اَللّٰهُمَّ أَذْهِبْ حرَّهَا وَبَردَهَا وَوَصْبَهَا”.

ترجمہ :اللہ کے نام پر، اے اللہ تواس (نظربد)کے گرم وسرد کو اوردکھ درد کو دورکردے ۔

2.اور یہ آیت بھی پڑھ کر دوم کر سکتے ہیں

جس شخص کو نظر بد کسی انسان کی لگ گئی ہو اس پر یہ آیات: وَإِنْ یَکَادُ الَّذِینَ کَفَرُوا لَیُزْلِقُونَکَ بِأَبْصَارِہِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّکْرَ وَیَقُولُونَ إِنَّہُ لَمَجْنُونٌ، وَمَا ہُوَ إِلَّا ذِکْرٌ لِلْعَالَمِینَ․ (سورہٴ قلم) پڑھ کر دم کردینا اس کے اثر کو زائل کردیتا ہے۔

مظہری (معارف القرآن: ۸/ ۵۳۹)(ماجہ 3512)

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment