مختصر_تعارف ابو الفیض مفتی فضل الرحمن بندیالوی صاحب

Rate this post

🌷🌹#مختصر_تعارف 🌷🌹

#ابوالفیض_مفتی_محمد_فضل_الرحمان_بندیالوی_صاحب_حفظہ_اللہ 🌷🌹

#قسط_اول

#نام ۔

محمد فضل الرحمان بن محمد خان،،

#لقب

۔۔امین علوم بندیالوی ،،

#کنیت ۔

۔ابوالفیض ،،

#ولادت۔

۔1960ء میں بستی ڈھانڈلہ تحصیل پروآ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوئی،،

#قوم۔

۔رند بلوچ ،،

#دنیاوی تعلیم

میٹرک 1975ء

#دینی_تعلیم۔

1976ء میں دارالعلوم قاسمیہ رضویہ کمبوہ شریف سے حفظ قرآن کی تکمیل کی۔پھر1976ء میں اسی دارالعلوم سے درس نظامی کا آغاز کیا ،جہاں مفتی محمد عمر گولڑوی رحمہ اللّٰہ اور علامہ فقیر محمد ابو الحسن صاحب سے ابتدائی کتابیں پڑھیں،#1983ء میں منتہی کتب پڑھنے کے لئے ضلع بھکر کے قصبہ بہل شریف میں محدث اعظم پاکستان علامہ سردار احمد رحمہ اللّٰہ کے شاگرد رشید مفتی محمد کریم بخش رحمہ اللّٰہ کے پاس تشریف لے گئے یہاں آپ دو سال پڑھتے رہے

#1985ء_سے1992ء تک سات سال ملک المدرسین حضرت علامہ مولانا عطاء محمد بندیالوی رحمہ اللّٰہ سے شرفِ تلمذ حاصل رہا ،جن میں دو سال مکھڈ شریف میں ملک المدرسین سے پڑھتے رہے ،

پھر جب ملک المدرسین حضرت علامہ مولانا عطاء محمد بندیالوی صاحب آپ بھکھی شریف تشریف لے گئے #قبلہ_استاذالمکرم_مفتی_محمدفضل_الرحمن_بندیالوی

آپ بھی بھکھی شریف تشریف لے گۓ بھکھی شریف میں ملک المدرسین علامہ عطاء محمد بندیالوی صاحب نے تین سال تدریس فرمائی ،

وہاں پر #قبلہ_استاذالمکرم کے ہم سبق کنزالعلماء مفکر اسلام قاطع رافضیت قائد محترم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلال ی صاحب #اطال_اللہ_عمرہ اور مولانا حق نواز صاحب تھے ،

پھر وہاں سے استاد صاحب بندیال شریف تشریف لے آئے ،ایک سال جامعہ مظہریہ امدادیہ بندیال شریف میں رہے اور ایک سال ڈھوک ڈھمن میں #استاذالعلماءابوالفیض_ #مفتی_محمدفضل_الرحمان_بندیالوی صاحب بڑے استاذ

جناب استاذالکل علامہ عطاء محمد بندیالوی صاحب سے پڑھتے رہے،

#1992ء میں جامعہ خیر المعاد ملتان شریف میں ایک سال علامہ غلام محمد تونسوی رحمہ اللّٰہ کتب پڑھیں ،

بندہ گناہگار محمد فاروق مدنی کو بھی استاذالمکرم علامہ غلام محمد تونسوی صاحب نور اللہ مرقدہ کے مزار پر انوار حاضری کا شرف حاصل ہوا

اور خیرالمعاد ملتان شریف میں مدرسہ عبیدیہ اسلامیہ رحمانیہ کے مہتمم استاذالمکرم مولانا عبد الحمید رحمہ اللہ

سے علم الفرائض(علم میراث )عملی مشقوں کے ساتھ 14 دنوں میں پڑھی

استاذالمکرم مولانا محمد شفیع صاحب سے خلاصۃ الحساب کتاب پڑھی

#1993ء میں کوئیٹہ کا رخت سفر باندھا جہاں محشی کتب کثیرہ استاذ الکل علامہ عبیداللہ القندھاری السلیمانی کی خدمت میں ایک سال تک اکتسابِ فیض حاصل کیا ،

#اساتذہ_کرام جن سے آپ نے تلمذ حاصل کیا،،

ملک المدرسین علامہ عطاء محمد بندیالوی صاحب،مفتی محمد کریم بخش صاحب،مفتی محمد عمر گولڑوی صاحب،علامہ عبیداللہ القندھاری،علامہ ابوالحسن، علامہ غلام محمد تونسوی،علامہ عبد المجید ،حافظ اللّٰہ بخش،قاری محمد علی ،قاری حسن علی ،

#بیعتِ_اول

،،حضرت خواجہ خان محمد تونسوی رحمہ اللہ سے پہلی بیعت کی

#بیعت_ثانی

ان کے وصال کے بعدپیر سیدشاہ عبد الحق گولڑوی رحمہ اللّٰہ سے بیعت کی،

#بیعت_ثالث انکے وصال کے بعد سلسلہ عالیہ اشرفیہ سے منسلک ہوگئے کراچی کا مشہور آستانہ درگاہ عالیہ اشرفیہ فردوس آباد فردوس کالونی کراچی کے سجادہ نشین حضور #فخرالمشائخ_ابوالمکرم_ڈاکٹرپیرسیدمحمداشرف_الاشرفی_الجیلانی سے بیعت کی حضور فخر المشائخ نے قبلہ استاذ المکرم کو خلافت اشرفیہ سے بھی نوازا ،،

#تدریسی_خدمات،،

#1994ء سے #1999تک پانچ سال نورانی دارالعلوم ڈیرہ اسماعیل خان،#1999ء سے #2006تک سات سال عید گاہ فریدیہ پروآ میں پڑھاتے رہے،

#2006ء میں آپ نے اپنے جامعہ منظر الاسلام حنفیہ غوثیہ کا قیام فرمایا اب تک تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں ،آپ کے جامعہ میں 400 کے قریب طلباء پورے پاکستان کے ہر صوبے سے اور بیرون ملک سے طالب علم آپ سے فیض یاب ہو رہے ہیں ،

سال 2013ء میں عظیم الشان جلسہ دستار فضیلت ہوا جس میں 70 طالب علم عالم دین بن کر دنیا کی سب سے بڑی ڈگری حاصل کی ،

تلامذہ،،

آپکے تلامذہ کی تعداد سینکڑوں میں ہے ،جن میں سے کئی فضلاء پاکستان بھر کے مدارس میں تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور 20فروری2022 کو عظیم الشان جلسہ دستار فضیلت ہو جس میں 116 طالب علم عالم دین بنے وہ بھی پاکستان بھر کے مدارس میں تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں

مناکحت

،،، 1996ء میں رشتہِ ازدواج سے منسلک ہوگئے،

اولاد امجاد،

،تین صاحبزادے،محمد حسن، محمد حسین، علی احمد ،،

ماتحت ادارے،،، جامعہ منظر الاسلام حنفیہ غوثیہ بستی خیرآباد تحصیل پروآ ،

مدرسہ نورالاسلام بستی گرمانی جٹہ،

جامعہ محمدیہ حنفیہ سلیمانیہ نائیویلہ تحصیل پروآ،

جامعہ نظامیہ برکات العلم لندہ شریف تحصیل پروآ،

جامعہ امام اعظم ابوحنیفہ تحصیل پہاڑ پور،،

جامعہ معارف القرآن حنفیہ غوثیہ تحصیل پروآ،،

دار القرآن تحصیل پروآ ،،

جامعہ منظر الاسلام حنفیہ غوثیہ بارویہ کھتی

یہ ہے میرے شیخ کامل کا مختصر تعارف

❣️💗❣️🌹🌷💕💞🥀🌸🥀💕💞🥀🥀

اللّٰہ تعالٰی میرے مرشدِ کامل شیخ طریقت پیر شریعت استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا ابو الفیض مفتی محمد فضل الرحمان بندیالوی اشرفی صاحب کو سلامت تا قیامت رکھے اور لمبی عمر صحت والی زندگی عطاء فرمائے آمین 🌹 ثم آمین 🌹🌷🌹

🌷🌹🌷طالب دعاء 🌷🌹🌷🌹

محمد فاروق مدنی الحسنی متعلم جامعہ منظر الاسلام حنفیہ غوثیہ بستی خیرآباد تحصیل پروآ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان 🌹🌷🌹

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment