ماہ ربیع الثانی ماہ غوث اعظم کی آمد

Rate this post

تمام عاشقانِ سیدنا حضور غوث اعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللّٰہ عنہ کا

 بڑی گیارہویں شریف کا چاند مبارک ہو

خدا کے فضل سے ہم پر ہے سایہ سیدنا غوثِ اعظم کا

ہمیں دونوں جہاں میں ہے سہارا سیدنا غوثِ اعظم کا۔ اربوں کھربوں عاجزانہ سلام یا سیدنا غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی پاک ذات اقدس پر اور آ پ رحمۃ اللہ علیہ کی پاک آل رضی اللّٰہ عنہ اور رضی اللّٰہ عنہا پر

💖*غوثِ اعظم امامُ التُّقٰے وَ النُّقٰے*غوثِ اعظم رحمۃ اللّٰہ علیہ کے چاہنے والوں کو گیارہویں شریف کاچاند مبارک ❤💖

️💖*جلوئہ شانِ قدرت پہ لاکھوں سلام*

*قُطبِ اَبدال و اِرشاد و رُشدُ الرَّشاد*

*مُحیِ دین و ملت پہ لاکھوں سلام*

*مردِ خیلِ طریقت پہ بے حد درود*

*فَردِ اہلِ حقیقت پہ لاکھوں سلام*

*جس کی منبر ہوئی گردنِ اَولیاء*

*اس قدم کی کرامت پہ لاکھوں سلام*

🩵 *بڑے پیر کی بڑی گیارہویں شریف*

 *ماہ ربیع الثانی کا چاند بہت مبارک* 🩵💖

تمام عاشقانِ غوث الوریٰ کو ربیع الثانی(بڑی گیارہویں شریف) کا چاند بہت بہت مبارک ہو….🌙

نقشِ پا کا چمن پُر کرامت رہے تا قیامت رہے

خَلعتِ اِجتبازیب قامت رہے تا قیامت رہے

سر پہ ولیوں کا تاجِ امامت رہے تا قیامت رہے

سلسلہ غوثِ اعظم کے فیضان کا مرحبا مرحبا

غوث اعظم

مظہرِ ذاتِ ربِ قدیر آپ ہیں دستگیر آپ ہیں

کاروانِ کرم کے امیر آپ ہیں دستگیر آپ ہیں

شاہِ بغداد پیرانِ پیر آپ ہیں دستگیر آپ ہیں

اِس نصیرِؔ حزیں کے نصیر آپ ہیں دستگیر آپ ہیں

کوئی ہمسر نہیں آپ کی شان کا مرحبا مرحبا

♥✨♥

تمام عاشقانِ سیدنا حضور غوثِ اعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللّٰہ عنہ کا 💖

 بڑی گیارہویں شریف کا ماہ مبارک ہو🥀

اِمْدَادْ کُنْ اِمْدَادْ کُنْ اَزْبَنْدِ غَمْ آزَادْکُنْ🥀

دَرْدِیْن ودُنْیَا شَادْ کُنْ یَاغَوْثِ اَعْظَمْ دَسْتْگِیْر💖

امداد کن امداد کن از رنج و غم آزاد کن

در دین و دنیا شاد کن یا غوث اعظمؓ دستگیر

شیخ عبد القادر جیلانی
غوث اعظم

تیرے ہاتھ میں ہاتھ میں نے دیا ہے

تیرے ہاتھ ہے لاج یا غوثِ اعظمؓ

نکالا ہے پہلے تو ڈوبے ہوئے کو

اور اب ڈوبتوں کو بچا غوثِ اعظمؓ

بھنور میں پھنسا ہے سفینہ ہمارا

بچا غوث اعظمؓ بچا غوث اعظمؓ

قسم ہے کہ مشکل کو مُشکل نہ پایا

کہا ہم نے جس وقت یا غوثِ اعظمؓ

مریدوں کو خطرہ نہیں بحر غم سے

کہ میرے کہ ہیں ناخدا یا غوثِ اعظمؓ

کہے کس سے جا کر حسن اپنے دل کی

سنے کون تیرے سوا تیرے غوثِ اعظمؓ

یَا شَیْخ سید عَبْدَ الْقادِرْ جِیْلانِیْ شَیْئًا ِلِلہ

رانا_نعیم_چوہان

💖 حضرت غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق مشائخ عظام کے تاثرات 💖

 🌹 حضرت شیخ منظور بطائحی رحمۃ اللــــــــــــــہ علیہ

حضرت شیخ ابو طالب عبد الرحمان واسطی رحمۃ اللــــــــــــــہ علیہ فرماتے ہیں کہ جن دنوں حضور غوث پاک جوان تھے تو حضرت شیخ منظور بطائحی رحمۃ اللــــــــــــــہ علیہ نے آپ کے متعلق یوں فرمایا کہ عنقریب ایک زمانہ آۓ گا کہ لوگ آپ کے محتاج ہوں گے۔ اور سب عارفین میں سے آپ کا مرتبہ بلند ہو گا۔ آپ ایسے حال میں وصال فرمائیں گے کہ اس وقت آپ رحمتہ اللــــــــــــــہ علیہ خدا اور اس کے رسول صلی اللــــــــــــــہ علیہ وآلہ وسلم کو سارے اہل زمین میں سے زیادہ محبوب ہوں گے پس تم میں سے جو شخص وہ وقت پاۓ تو اس کو چاہئے کہ وہ آپ رحمتہ اللــــــــــــــہ علیہ کی عزت کرے اور آپ رحمتہ اللــــــــــــــہ علیہ کے امر کی تعظیم کرے ۔

 🌹 حضرت شیخ ابو یعزی مغربی

حضرت شیخ ابو یعزی مغربی رحمتہ اللــــــــــــــہ علیہ آپ کے متعلق فرماتے ہیں کہ واللہ میں نے تمام عجم میں آپ جیسا کوئی شخص نہیں دیکھا ہے اور تمام عراق میں آپ جیسا کوئی نہیں ملے گا۔ بے شک آپ کی وجہ سے مشرق کو مغرب پر فضیلت حاصل ہے۔ آپ کے علم اور نسب مبارک نے آپ کو باقی اولیاء اللــــــــــــــہ سے ممتاز کر دیا ہے

 🌹 حضرت شیخ علی بن الہیتی

حضرت شیخ علی بن الہیتی رحمتہ اللــــــــــــــہ علیہ فرماتے ہیں کہ کسی بھی مرید کا شیخ جناب حضرت شیخ عبد القادر رحمتہ اللــــــــــــــہ علیہ کے مرید کے شیخ سے زیادہ افضل نہیں ہو سکتا۔

🌹 سلامت رہیں ســـــــلامتی چاہتے رہیں 🌹

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment