فراست کا معنی ! فراست کیا ہے ؟

Rate this post

فراست کیا ھے سامنے والے کی ظاہری شکل سے اس کے مزاج اور کردار کو جاننے کا نام فراست کہلاتا ہے

فراست قدیم علم ہے ؟

 یہ ایک قدیم عربی علم ہے اس کی ایک شاخ علم قیافہ ہے فقہاء کرام فتاویٰ نویسی سے پہلے اس کا مطالعہ شرعی علوم کی حدود میں رہ کر کیا کرتے تھے

امام شافعی اور امام محمد کا علم فراست

 کہا جاتا ہے کہ امام شافعی نے یمن میں دو سال تک علم فراست پڑھا تھا ایک بار امام محمد اور امام شافعی مسجد حرام میں تشریف فرما تھے ایک شخص داخل ہوا 

 *امام محمد نے فرمایا یہ بندہ بڑھئی یعنی ترکھان ہے امام شافعی نے کہا مجھے لگتا ہے یہ لوہار ہے جب اسکو بلا کر پوچھا گیا تو کہنے لگا *پہلے لوہار تھا اب بڑھئی ہو۔

فراست کی تصانیف

سب سے مشہور عربی تصانیف میں *امام رازی کی کتاب الفراسۃ بہت لاجواب ہے جس میں امام رازی نے فرمایا

مزید پڑھیں

فِراسَت لفظ کے معانی

فراست کے اقسام

کہ علمِ فراست کی دو قسمیں ہیں  ایک یہ کہ بغیر ظاہری حالت کو دیکھے دل میں خیال آئے کہ یہ انسان ایسا ایسا ہے اس کے اخلاق و احوال اس قسم کے ہیں دوسری قسم یہ کہ ظاہری حالت کو دیکھ کر انسان کے عادات و اطوار کے بارے بتا دینا 

ملا علی قاری کے نظروں فراست کے اقسام

 اور ابن القیم کی کتاب الفراسہ بھی بہترین ہے بہت سی قدیم ثقافتیں علم فراست کو پڑھتی رہیں مگر عربوں میں سب سے منفرد اور اعلی تعلیمات تھی ملا علی قاری نے شرح فقہ اکبر میں فراست کی تین قسمیں بیان کی ہیں۔

  پہلی فراست وھبیہ

یعنی جو محض اللہ کی عطاء سے ہو اس میں کوشش کا عمل دخل کچھ نہ ہو 

دوسری فراست مومنانہ

وہ جو بندہ مومن کو عبادات کی کثرت سے عطاء کی جاتی ہے جس کے بارے حدیث پاک میں آیا ہے

اتقوا فراسۃ المؤمن فانہ ینظر بنور اللہ

کہ مومن کی فراست سے بچو کہ وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہےحضرت عثمان غنی کا منبر پر کھڑے ہو کر ایک صاحب کو بغیر نام لیئے کہنا کہ لوگ یہاں آتے ہیں کہ ان کی آنکھیں زنا سے پُر ہوتی ہیں فراست مومنانہ ہے

فراست

تیسری قسم فراست ریاضیہ ہے

یعنی وہ جو محنت شاقہ اور کثیر جد جہد سے حاصل ہوتی ہے اور *یہ قسم غیر مسلم کو بھی شدید محنت کرنے سے مل جاتی ہے* یہی وجہ کہ غیر مسلم طبیب پیشاب کا رنگ دیکھ کر بلکہ مریض کا کپڑا دیکھ کر بیماری کا بتا دیتے تھے

حضرت سری سقطی کا پیشاب دیکھ کر ایک مجوسی طبیب کہنے لگا *یہ ایسے شخص کا پیشاب ہے جس کا جگر خوفِ خدا سے پارہ پارہ ہوچکا ہے*یہ فراست ریاضیہ ھے

مزید پڑھیں

علامہ عبد الرزاق بھترالوی؛ حیات و خدمات

فراست کی ایک قسم *علم الاعضاء* بھی ہے

اس میں اس علم کا ماہر کسی *انسان کے ظاہری اعضاء دیکھ کر پوشیدہ اعضاء کی ساخت کے بارے بیان کر دیتا ہے*ظاہری اعضاء دیکھ کر اخلاق و عادات بیان کر دیتا ہے

جوگی سادھو اور سنیاسی وغیرہ اسی فن میں مہارت حاصل کر کے *عوام کو حیران و پریشان کر دیتے ہیں*

کچھ لوگوں کا قوت مشاہدہ بہت لاجواب ہوتا ہے جہاں سے ایک بار گزر جاتے ہیں وہاں کی تمام اشیاء انکی ترتیب رنگ وغیرہ کو بالکل درست بیان کر دیتے ہیں

جبکہ وہاں رہنے والے اتنا صاف بیان نہیں کر سکتے *یہ فراست کی بنیاد ہوتی ہے* اگر ایسے لوگ محنت کریں تو کمال کی فراست حاصل کر سکتے ہیں

آپ غور کریں آپ میں یہ خوبی کتنی ہے؟

اللہ رب العزت ہمیں مومنانہ فراست عطاء فرمائے!

✍️ #سیدمہتاب_عالم

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment