خطاب جمعہ کی تیاری کیسے کریں ؟

Rate this post

  جمعہ کا خطاب مروجہ جلسہ عام کے خطاب کی طرح نہیں ہے جلسہ کے خطاب میں سنجیدگی عموما جلسہ کی ناکامی تصور کی جاتی ہے اور چیخ و پکار اور لطیفہ و چٹکلا کی اس میں بڑی اہمیت ہوتی ہے -پھر جلسے میں ایک نقابت کا عہد ہ ہوتا ہے ،نقیب کا کا م خطیب کو وقت کا رازی ،غازی،قاضی اور غزالی بناکر کر پیش کرنا ہوتا ہے،بیچ بیچ میں ہر خطیب کی خطابت پر واہ واہ ،سبحان اللہ ،ماشاءاللہ سے ان کا حوصلہ بڑھانا اور نعرہائے تکبیر و رسالت سے ماحول گرم کرنے والا ایک کامیاب نقیب سمجھا جاتا ہے-

جب کہ مسجد میں ایسا کچھ نہیں ہوتا ،یہاں چیخ وپکار نہیں سوز و گداز چاہیے،سنجیدگی چاہیے ,یہاں سامعین میں نیکوں کی شرح نسبتا زیادہ رہتی ہے،اس لیے سب سے پہلے مروجہ طرز خطابت کو دماغ سے بالکلیہ ہٹادینا چاہیے، اس سے کچھ عوام یا اراکین مسجد شروع شروع ناپسندیدگی کا اظہار کریں گے ،مگر صبر سے کام لینا چاہیے، اور سنجیدگی کو اپنا اوڑھنا بچھونا سمجھنا چاہیے۔

جمعہ مبارک دعائیں

جمعہ مبارك پڑھانے کیلئے کتابوں کا بندوست

جمعہ مبارک خطابت کے لیے سب سے اہم اور بنیادی چیز کتابوں کی فراہمی ہے – خود خرید لیں اگر نہ استطاعت ہو تو نمازیوں کو ترغیب دلائیں کہ والدین اور عزیز اقارب کے ایصال ثواب کے لیے فلاں قرآن کی تفسیر یا حدیث کی کتاب یا شرح مہیا کریں _

(1)تفسیر نجوم الفرقان یا صراط الجنان

(2)تفسیر نعیمی از مفتی احمد یار خاں نعیمی/تفسیر روح البیان مترجم

(3)تفسیر تبیان القران از غلام رسول سعیدی

(4)سیرت رسول عربی یا سیرة المصطفی

(5)جاءالحق از مفتی احمد یار خاں نعیمی

(6)انوار الحدیث از مفتی جلال الدین امجدی_ المستند علامہ غلام رسول قاسمی ” ریاض الصالحین امام نووی رحمة اللہ

(7)فتاوی نوریہ از حضرت فقیہ اعظم پاکستان علامہ محمد نور اللہ نعیمی رحمة اللہ علیہ ‘ فتاوی فیض الرسول از مفتی جلال الدین امجدی /فتاوی فقیہ ملت از مفتی جلال الدین’ مفتی اعظم پاکستان قبلہ منیب الرحمن صاحب کی تفہیم المسائل

(8)خطبات صدیقیہ از علامہ صدیق ملتانی رحمة اللہ علیہ

(9)مشکوة شریف مترجم،مع شرح شیخ محقق شیخ عبد الحق محدث دہلوی اور مفتی احمد یار خان نعیمی رحمة اللہ علیہما

(10)نعمة الباری شرح صحیح بخاری علامہ سعیدی صاحب

(11)شرح صحیح مسلم از غلام رسول سعیدی صاحب

(12)کیمائے سعادت از امام غزالی

(13)احیاء العلوم مترجم از اما م غزالی ،ترجمہ از صدیق ہزاروی

(14)احادیث صحیحین سے غیر مقلدین کا انحراف از مفتی نظام الدین رضوی

(15) ماثبت بالسنة فی ایام السنة اردو ‘ شیخ محقق دہلوی

(16)تقریر کی کتابوں میں مواعظ نعیمیہ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمة اللہ علیہ اور فہم دین ‘ اقامت دین ‘ خطبات جلالی از قبلہ کنز العلماء زیدمجدہ

(17)بہار شریعت از صدر الشریعہ ،گر یہ دعوت اسلامی والی مل جائے تو بہت بہتر

(18)کنز الایمان ترجمہ قران از اعلی حضرت فاضل بریلوی مع حاشیہ خزائن العرفان اور نور العرفان

دیگر ہر عنوان پر مستند باحوالہ کتاب کا مطالعہ کریں

جمعہ مبارک دعائیں

تقریر کی تیاری

جمعہ ختم ہوتے ہی اگلے جمعہ کی تیاری میں لگ جائیں

سب سے پہلے موضوع کا انتخاب کریں ،

پھر اس موضوع پر کم از کم دو تین آیات قرآنی یاد کرنے کے لیے کاپی میں نشان زد کرلیں

،موضوع سے متعلق کم از کم دو تین احادیث مبارکہ کی نشاندہی کرلیں ،

پھر موضوع سے متعلق دوسری معلومات اپنی کتابوں سے کاپی میں نشان زد کرلیں

نشان زد آیات کی تفسیر دیکھ لیں اور احادیث کی شرح بھی موجودہ شروحات سے دیکھ لیں

یہ سارا کام ہفتہ کی شام تک ہو جائے

اب اتوار سے قرآنی آیات و احادیث یاد کریں،کوشش ہو کہ احادیث بھی عربی میں ہی یاد کریں اشعار کی بجائے ۔

اپنی تمام نشان زدہ مواد کا بغور کئی بار مطالعہ کرکے مفہوم ذہن نشیں کرلیں ،بلکہ جب تنہائی میں رہیں تو ذہن میں مفاہیم کو دہراتے رہیں ،واقعات میں دو چیزیں بہت اہم ہوتی ہیں ایک تو کردار دوسرے ان کے آپسی مکالمے ان دو نوں چیزوں کو یاد کرلیں

جمعہ مبارک دعائیں

بدھ جمعرات تک آدھا گھنٹہ کے لائق اچھا خاصا مواد آپ کو یاد ہوجائے گا،اب اگر بالکل بولنے کی مشق نہیں ہے تو ایک دو بار اپنے کمرے میں دروازہ بند کرکے مشق کرلیں _

 جمعہ مبارک پڑھانے کیلئے اب آپ خطاب کے لیے بالکل تیار ہیں

دوران خطاب بھول کا خوف دور کرنے کے لیے ایک چار انگل چوڑا ،ایک بالشت لمبا کاغذ پر اپنے مواد کا ترتیب وار اشاریہ لکھ لیں ،اشاریہ اتنا واضح ہوکہ نظر پڑتے ہی پورا مشارالیہ ذہن میں آجائے، اس کے لیے بار بار پرجے کو دیکھ کراشاریہ اور مشارالیہ کے ربط کو ذہن میں بٹھالیں،خطاب کے دوران اس پرچے کواہنے ہاتھ میں دو انگلی سے دبا لیں تاکہ دوران خطاب بھی دیکھا جاسکے،دوران تقریر پرچہ رکھنا کچھ کم علموں کے نزدیک ہو سکتا آپ کا علمی قد گھٹے،مگر اہل علم کا اعتماد آپ کے تقریر پر زیادہ ہوگا

یہاں ایک بات یاد رکھیں کہ قران و حدیث یاپھر کسی بزرگ کے اقوال ،فقہ کی عبارات کے علاوہ کسی بھی واقعہ پر رٹا نا لگائیں ،بلکہ مفہوم کو ہی ذہن نشیں کریں

ان شاءاللہ تعالی ایک دو سال میں آپ ایک اچھے عالم ہوں گے ،آپ کے علم فضل کا چرچا ہونے لگے گا ،آٹھ دس سال میں آپ ایک منجھے مجھائے عالم دین شمار ہونگے

کچھ لوگ صرف نیٹ سن کر تقریر کرتے ہیں وہ اپنے علمی مستقبل کو تاریکی میں دھکیل رہے ہیں۔

(( یہ سب مجھ جیسوں کے لیے ہے علماء کرام کے لیے نہیں ))

جمعہ مبارک فوٹو

مکہ مکرمہ کی ڈائری

از قلم مفتی علی اصغر

22 ستمبر ماہ ربیع الاول 1445

ماہ میلاد النبی کا پہلا جمعہ مبارک ہو

کچھ دیر قبل مسجد الحرام شریف سے واپسی ہوئی ہے

طواف کے مناظر

جمعہ مبارک فوٹو

جمعہ کا دن ہونے کے سبب مطاف میں خوب رش تھا لوگ دیوانہ وار طواف کر رہے ہیں

 ایک بڑی تعداد ہے لوگوں کی جو با ذوق طریقے سے یہ عبادت بجا لا رہے ہیں البتہ کہیں کہیں غفلت کے مظاہرے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں

جب بہت زیادہ رش ہوتا ہے تو خواتین کے لئے بہت آزمائش ہوتی ہے

 بعض خواتین بسا اوقات تو نان اسٹاپ ہو کر مردوں میں گھس کر راستہ بنا رہی ہوتی ہیں آج بھی ایک موقع پر ہم مشکل سے سائڈ میں ہوئے اور ان کو گزرنے دیا ورنہ وہ بھی عام لوگوں کی رفتار سے چلتی تو گھسنے کی نوبت ہی نا آتی

جمعہ مبارک فوٹو

مسجد میں رمضان کے مقابلہ میں بہت آسانی ہے جہاں دل کرے بیٹھ سکتے ہیں جس دروازے سےجانا ہو آسانی سے جا سکتے ہیں

لیکن رمضان المبارک میں ایسا ہونا ممکن نہیں ہوتا بے انتہائی رش ہوتا ہے بہت ہی زیادہ رش۔

جو پہلی بار حرمین طیبین آنا چاہیے میں تو مشورہ یہ دوں گا کہ رمضان کے علاوہ آئے ایک تو آسانی ہوگی دوسرا یہ ہے کہ ہوٹل کے ریٹ رمضان میں ڈبل بلکہ اس سے بھی زیادہ ہو جاتے ہیں جہاز کے ریٹ بھی زیادہ ہوتے ہیں

لیکن لطف سرور اور مزا رمضان میں سب سے بڑھ کر ہوتا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے فضیلت بھی رمضان کی زیادہ ہے

جنت المعلی کی حاضری

کل جنت العلی کی حاضری ہوئی

 ام المومنین سیدتنا خديجة الکبری اور صحابہ کرام، اولیاء و اقطاب جو یہاں مدفون ہیں ان کی خدمت میں سلام پیش کیا فاتحہ پڑھی ۔

 پھر مزید آگے چلتے ہوئے مسجد جن میں دو رکعت ادا کی

میٹرو بس سروس

مولد شریف یعنی پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا قصد کر کے پیدل ہی مسجد الحرام کی طرف بڑھنا چاہا تو ساتھیوں نے بتایا کہ فری بس سروس کی بس دستیاب ہے یوں یہ ایک سے ڈیڑھ کلو میٹر کا فاصلہ بھی بس سے طے کیا

مولد شریف کی طرف بس کا اڈا موجود ہے لیکن مسجد الحرام کے باب السلام سے نکل کر کوئی ایک کلو میٹر چلنا ہوگا

یہاں مختلف جگہوں کی بسیں دستیاب ہیں ۔ مسجد عائشہ جانا ہو جعرانہ جانا ہو ٹرین اسٹیشن جانا ہو دیگر جگہوں پر بھی بسیں چلتی ہیں بالکل مفت ہے۔کراچی اور لاہور کی میٹرو بس کی طرح ہے

صرف بس نمبر اور اسٹاپ کا معلوم ہونا چاہیے

باب عمرہ کی طرف بھی بس اسٹاپ ہے

ان بسوں کے لئے نہ تو جنگلا بنایا گیا ہے نہ کراچی کے یونیورسٹی روڑ کی طرح پورا روڑ ایک بس کے لئے اکھیڑا گیا ہے عام روڑ پر چلتی ہیں

 پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت گاہ

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت گاہ کی جگہ اب ایک لائیبریری قائم ہے

یہ عمارت بند رہتی ہے رنگ چونا بھی عام انداز کا ہے زیبائش نہ ہونے کے برابر ہے لیکن عمارت قائم ہے اور اصل وجہ اس کی مقدس ترین تاریخی حیثیت ہے۔

یہی وہ جگہ ہے کہ جہاں اللہ رب العزت کے پیارے حبیب دنیا میں تشریف لائے اور یہاں سے انوار و تجلیات اور نور اتنا بلند ہوا کہ میلوں تک جس کا مشاہدہ کیا گیا۔

ہم نے وہاں کھڑے ہو کر اللہ عزوجل کی بارگاہ میں التجا کی کہ تیرے محبوب کریم کے والدین کے گھر کے دروازے پر کھڑے ہیں اور ان کا وسیلہ دے کر مغفرت کی بھیک طلب کر رہے ہیں ۔اس بقعہ پاک کا صدقہ ہماری بلا حساب مغفرت فرما۔

حرمین ایکسپریس ٹرین

مکہ مکرمہ سے پہلی بار ٹرین کے ذریعے مدینہ شریف جانا ہوگا ہم انتظار میں تھے کہ یوم وطنی یعنی نیشنل دے کے سبب ٹکٹ سستی ہو تو بک کریں اصل قیمت 172 ریال ہے تقریبا ۔آج صبح 112 ریال کی قیمت شو ہوئی تھی ایپ میں لیکن اس کے بعد مزید سستی ہوئی اور 86 ریال فی ٹکٹ کا جیسے ہی ریٹ آیا تو ہم نے اپنی ٹکٹ بک کر لی

گاڑی کرواتے تو 5 سے 7 گھنے میں پہنچاتی جب کہ یہ ٹرین 2گھنٹے 20 منٹ میں مدینہ شریف پہنچا دے گی

بتایا گیا ہے کہ 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے چلتی ہے لیکن محسوس نہیں ہوتا باقی محسوسات کا تجربہ ہوگا تو پھر پتا چلے گا

رہائش گاہ

مکہ مکرمہ میں جس ہوٹل میں رہائش رکھی ہے یہ مسجد الحرام سے کافی دور ہے لیکن اس کی شٹل سروس بہت ہی اعلی ہے پانچ منٹ بھی انتظار کا موقع ابھی تک نہیں ایا یعنی فوری بس مل جاتی ہے

دور رہائش رکھنے سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ہوٹل بہت زیادہ سستا پڑ جاتا ہے قریب کے 2 اسٹار ہوٹل سے 80 فیصد سستا 4 یا 5 اسٹار ہوٹل مل جاتا ہے

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment