حضرت کے اقوال،حضرت علی کے اقوال زریں،حضرت علی کے علم،دوستی،عورت کے متعلق اقوال

Rate this post

Table of Contents

حضرت علی رضی اللہ عنہ کے 30+ اقوالِ زریں

 !تعارف

حضرت علی کرم اللہ وجہہ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ﷺ کے چچا کے بیٹے اور داماد ہیں، آپ کم عُمر لوگوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے ہیں اور ساری زندگی اللہ کے نبی ﷺ کے ساتھ گُزارنے والوں میں سے ہیں۔

آپ مُسلمانوں کے چوتھے خلیفہ تھے جنہوں نے 656 سے 661 تک خلافت کی ذمہ داریاں نبھائیں، اللہ کے نبی ﷺ کا آپ کے متعلق ارشاد ہے( جس کا مفہوم ہے کہ میں علم کا شہر ہُوں اور علی اُس کا دروازہ ہے۔)

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے 30+ اقوال جو سوچ اور زندگی کو بدل کر رکھ دیں گے۔

30+ Quotes Of Hazrat Ali رضی اللہ عنہ

حضرت علی کا زبان کے متعلق قول

انسان زبان کے پردے میں چھپا ہے۔

حضرت علی کا ادب اور خیرات کے متعلق قول

ادب بہترین کمال ہے،اور خیرات افضل ترین عبادت ہے ۔

حضرت علی کا پسند کے متعلق قول

جو چیز اپنے لئے پسند کرو وہ دوسروں کے لئے بھی پسند کرو ۔

حضرت علی کا کمینے کے متعلق قول

بھوکے شریف اور پیٹ بھرے کمینہ سے بچو ۔

حضرت علی کا گناہ اور نیکی کے متعلق قول

گناہ پرندامت گناہ کو مٹا دیتی ہے ۔ نیکی پر غرور نیکی کو تباہ کردیتا ہے ۔

حضرت علی کا محنت کے متعلق قول

سب سے بہترین لقمہ وہ ہے جو اپنی محنت سے حاصل کیا جائے ۔

حضرت علی کا تہمت لگانے والے کے متعلق قول

جو پاک دامن پر تہمت لگاتا ہے اُسے سلام مت کرو

۔

حضرت علی کا موت کے متعلق قول

موت کو ہمیشہ یاد رکھو مگر موت کی آرزو کبھی نہ کرو۔

حضرت علی کا توکل کے متعلق قول

اگر توکل سیکھنا ہے تو پرندوں سے سیکھو کہ جب شام کو واپس گھر جاتےہیں تو ان کی چونچ میں کل کے لئے کوئی دانہ نہیں ہوتا ہیں ۔

حضرت علی کا گناہ کے متعلق قول

سب سے بڑا گناہ وہ ہے جو کرنے والے کی نظر میں چھوٹا۔

حضرت علی کا علم کے متعلق قول

اس شخض کو کبھی موت نہیں آتی جو علم کو زندگی بخشتا ہے ۔

حضرت علی کا غرور کے متعلق قول

دو طرح سے چیزیں دیکھنے میں چھوٹی نظر آتی ہیں ایک دور سے دوسرا غرور سے۔

حضرت علی کا غرور کے متعلق قول

کسی کو اس کی ذات اور لباس کی وجہہ سے حقیر نہ سمجھنا کیونکہ تم کو دینے والا اور اس کو دینے والا ایک ہی ہے اللہ ۔ وہ یہ اُسے عطا اور آپ سے لے بھی سکتا ہے ۔

حضرت علی کا دوست کے متعلق قول

دوست کو دولت کی نگاہ سے مت دیکھو ، وفا کرنے والے دوست اکثر غریب ہوتے ہیں ۔

حضرت علی کا پریشانی کے متعلق قول

پریشانی حالات سے نہیں خیالات سے پیدا ہوتی ہے ۔

حضرت علی کا حقیقت کا سامنا کرنے والے کے متعلق قول

بہترین آنکھ وہ ہے جو حقیقت کا سامنا کرے ۔

حضرت علی کا اصلاح اور تنقید کے متعلق قول

دنیا میں سب سے مشکل کام اپنی اصلاح کرنا اور آسان کام دوسروں پر تنقید کرنا ہے ۔

حضرت علی کا نفرت کے متعلق قول

نفرت دل کا پاگل پن ہے ۔

حضرت علی کا کامیابی اور ناکامی کے متعلق قول

انسان زندگی سے مایوس ہوتو کامیابی بھی ناکامی نظر آتی ہے ۔

حضرت علی کا ضرورت کے وقت یاد کرنے والے کے متعلق قول

اگر کوئی تم کو صرف اپنی ضرورت کے وقت یاد کرتا ہے تو پریشان مت ہونا بلکہ فخر کرنا کے اُس کو اندھیروں میں روشنی کی ضرورت ہے اور وہ تم ہو

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا راز کے متعلق قول

تین لوگوں کے سامنے اپنا راز کبھی مت بتانا

حضرت علی کا عقلمند اور نادان کے متعلق قول

عقلمند اپنے آپ کو پست کر کے بلندی حاصل کرتا ہے ،اور نادان اپنے آپ کو بڑھا کر ذلت اُٹھاتا ہے۔

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا راز کے متعلق قول

اپنے راز اپنے تک رکھو،اور خاص طور پر تین لوگوں کو اپناراز کبھی مت بتانا؟

عورت کو کبھی اپنا راز مت بتانا!کیونکہ عورت کے دل اور زبان کے بیچ فاصلہ بہت کم رہتا ہے،اس لئے وہ راز کو محفوظ رکھنا چاہے بھی تو نہیں رکھ پاتی۔

بے وقوف دوست کو اپنا کوئی بھی راز کبھی مت بتانا! کیونکہ وہ تمہارے راز کی حفاظت نہیں کرسکتا ،اور کبھی بھی کہیں بھی بول دے گا۔

کسی بھی جھوٹے انسان کو جو ہمیشہ جھوٹ کا سہارالیتا ہو،ایسے شخص کو کبھی اپنا کوئی راز نہ بتانا کیونکہ وہ کہیں بھی بیٹھے گا تو دوسروں کے ساتھ ساتھ تمہاری بھی غیبت کرے گا،جو تمہارے لئے رسوائی کا سبب بنے گی۔

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا راز نہ بیان کرنے کے متعلق قول

اپنے راز کو اپنے تک ہی رکھو، کیونکہ جب تک تمہارا راز تمہارے پاس ہے وہ تمہارا غلام ہے ،اور جب تمہارا راز دوسروں تک پہنچتا ہے توتم اپنے راز کے غلام بن جاتے ہو۔

حضرت علی کا نیت اور دکھاوے کے متعلق قول

نیت کتنی بھی اچھی ہو ،دنیا تم کو تمہارے دکھاوے سے ہی جانتی ہے اور دکھاوا کتنا بھی اچھا ہو اللہ تعالیٰ تم کو تمہاری نیت سے جانتا ہے۔

حضرت علی کا دوست کے متعلق قول

جو تمہاری خاموشی سے تمہاری تکلیف کا اندازہ نہ کر سکے اس کے سامنے زبان سے اظہار کرنا صرف لفظوں کو ضائع کرنا بے۔

حضرت علی کا جانور اور انسان میں فرق کے متعلق قول

جانور میں خواہش اور فرشتے میں عقل ہوتی ہےمگر انسان میں دونوں ہوتی ہیں اگر وہ عقل دبا لے تو جانور اور اگر خواہش کو دبا لے تو فرشتہ۔

حضرت علی کا محبت کے متعلق قول

محبت سب سے کرو لیکن اس سے اور بھی زیادہ جس کے دل میں تمہارے لئے تم سے بھی زیادہ محبت ہے۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول عقل کے متعلق

عقل 2 طرح کی ہوتی ہے ایک عقل طبعی اور دوسری عقل سماعی، انسان عقل سماعی سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کرپاتا اگر اُس کے پاس عقل طبعی نہ ہو، یہ بلکل ایسے ہے جیسے اگر آنکھ کی بینائی نہ ہو تو سُورج کی روشنی بیکار ہے۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ کا زبان کے متعلق قول

جب تک کوئی بات تیرے مُنہ میں بند ہے تب تک تُم اُس کے مالک ہو اور جب تُم اُسے زبان سے ادا کرکے مُنہ سے نکال دیتے ہو تب وہ تمہاری مالک بن جاتی ہے ۔

 حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا شریف اور کمینے کے متعلق قول

شریف کی پہچان یہ ہے کہ جب کوئی اس کیساتھ سختی کرتا ہے تو وہ سخت ہوجاتا ہے اور جب کوئی اس کے ساتھ نرمی سے بات کرے تو وہ نرمی سے جواب دیتا ہے،

اور کمینے کی پہچان یہ ہے

کہ جب کوئی اُس کے ساتھ نرمی سے بات کرے تو اُس کا جواب سختی سے دیتا ہے اور سختی سے بات کرنے والے کے سامنے ڈھیلا پڑ جاتا ہے۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ کا گمراہ کے متعلق قول

جو شخص جان بوجھ کر گمراہی کا راستہ اختیار کرے اُسے کوئی راہ راست پر نہیں لا سکتا۔

حیدر کرار رضی اللہ عنہ کا ناکامی کے متعلق قول

کبھی اچانک تمام کام درست ہو جاتے ہیں اور کبھی طلبگار ناکام رہتا ہے اور میں نے اللہ کو اپنے ارادوں میں ناکامی سے پہچانا۔

خیبر شکن حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا علم اور عقل کے متعلق قول

جب کسی شخص کا علم اُس کی عقل سے زیادہ ہوجاتا ہے تو وہ علم اُس کے لیے وبال جان بن جاتا ہے۔

علم کے شہر حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یقین کیساتھ نماز پڑھنے کے متعلق قول

یقین کے ساتھ سوئے رہنا اُس نماز سے کہیں بہتر ہے جس کے پڑھنے میں یقین شامل نہ ہو۔

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا عقل کامل کے متعلق قول

جب عقل کامل ہو جائے تو کلام کم ہوجاتا ہے اور آدمی اکثر صیح بات کرتا ہے۔

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment