حدیث نبوی اردو

Rate this post

حفاظ کرام کے بارے میں حدیث شریف:- حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ۔جو شخص قرآن یاد کرنے کے بعد بھلا دیتا ہے ۔ تو وہ قیامت کے دن اللہ تعالٰیٰ سے اس طرح ملے گا کہ جزام کے سبب اسکا ھاتھ کٹا ھوگا۔

مزید ارشاد فرمایا کہ مجھ میری امت کے گناہ پیش کئے گئے تو سب سے بڑا گناہ جو میں نے دیکھا وہ یہ تھا کہ کسی شخص کو قرآن کی کوئی صورت یا آیت عطاء کی گئی ھو۔ یعنی اس اسے یاد کیا ھو۔پھر اسے بھلا دیا ۔۔۔

سنن ترمذی رقم الحدیث 2916… العبد الضعیف عارف اللہ رشیدی

رحم کے بارے میں حدیث شریف

الراحمون یرحمھم الرحمن ارحموا من فی الارض یرحمکم من فی السماء۔۔۔ترمذی ابوداؤد۔۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا رحم کرنے والوں پر رحمان رحم کرتا ھے تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔۔۔۔العبد الضعیف عارف اللہ رشیدی

!مزید پڑھیں

حدیث شریف اور اسکی شرح 

رشتوں کے بارے میں حدیث شریف

*رشتوں میں محبت کیسے پیدا کریں؟*

1. *ایک دوسرے کو سلام کریں* – (مسلم: 54)

2. *ان سے ملاقات کرنے جائیں* – (مسلم: 2567)

3. *ان کے پاس بیٹھنے اٹھنے کا معمول بنائیں* ۔ – (لقمان: 15)

4. *ان سے بات چیت کریں* – (مسلم: 2560)

5. *ان کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آئیں* – (سنن ترمذی: 1924، صحیح)

6. *ایک دوسرے کو ہدیہ و تحفہ دیا کریں* – (صحیح الجامع: 3004)

7. *اگر وہ دعوت دیں تو قبول کریں* – (مسلم: 2162)

8. *اگر وہ مہمان بن کر آئیں تو ان کی ضیافت کریں* – (ترمذی: 2485، صحیح)

9. *انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں* – (مسلم: 2733)

10. *بڑے ہوں تو ان کی عزت کریں* – (سنن ابو داؤد: 4943، سنن ترمذی: 1920، صحیح)

11. *چھوٹے ہوں تو ان پر شفقت کریں* – (سنن ابو داؤد: 4943، سنن ترمذی: 1920، صحیح)

12. *ان کی خوشی و غم میں شریک ہوں* – (صحیح بخاری: 6951)

13. *اگر ان کو کسی بات میں اعانت درکار ہو تو اس کا م میں ان کی مدد کریں* – (صحیح بخاری: 6951)

14. *ایک دوسرے کے خیر خواہ بنیں* – (صحیح مسلم: 55)

15. *اگر وہ نصیحت طلب کریں تو انہیں نصیحت کریں* – (صحیح مسلم: 2162)

16. *ایک دوسرے سے مشورہ کریں* – (آل عمران: 159)

17. *ایک دوسرے کی غیبت نہ کریں* – (الحجرات: 12)

18. *ایک دوسرے پر طعن نہ کریں* – (الھمزہ: 1)

19. *پیٹھ پیچھے برائیاں نہ کریں* – (الھمزہ: 1)

20. *چغلی نہ کریں* – (صحیح مسلم: 105)

21. *آڑے نام نہ رکھیں* – (الحجرات: 11)

22. *عیب نہ نکالیں* – (سنن ابو داؤد: 4875، صحیح)

23. *ایک دوسرے کی تکلیفوں کو دور کریں* – (سنن ابو داؤد: 4946، صحیح)

24. *ایک دوسرے پر رحم کھائیں* – (سنن ترمذی: 1924، صحیح)

25. *دوسروں کو تکلیف دے کر مزے نہ اٹھائیں* – (سورہ مطففین سے سبق)

26. *ناجائز مسابقت نہ کریں۔ مسابقت کرکے کسی کو گرانا بری عادت ہے۔ اس سے ناشکری یا تحقیر کے جذبات پیدا ہوتے ہیں* – (صحیح مسلم: 2963)

27. *نیکیوں میں سبقت اور تنافس جائز ہےجبکہ اس کی آڑ میں تکبر، ریاکاری اور تحقیر کارفرما نہ ہو* – ( )

28. *طمع ، لالچ اور حرص سے بچیں* – (التکاثر: 1)

29. *ایثار و قربانی کا جذبہ رکھیں* – (الحشر: 9)

30. *اپنے سے زیادہ آگے والے کا خیال رکھیں* – (الحشر: 9)

31. *مذاق میں بھی کسی کو تکلیف نہ دیں* – (الحجرات: 11)

32. *نفع بخش بننے کی کوشش کریں* – (صحیح الجامع: 3289، حسن)

33. *احترام سے بات کریں۔بات کرتے وقت سخت لہجے سے بچیں* – (آل عمران: 159)

34. *غائبانہ اچھا ذکر کریں* – (ترمذی: 2737، صحیح)

35. *غصہ کو کنٹرول میں رکھیں* – (صحیح بخاری: 6116)

36. *انتقام لینے کی عادت سے بچیں* – (صحیح بخاری: 6853)

37. *کسی کو حقیر نہ سمجھیں* – (صحیح مسلم: 91)

38. *الله کے بعد ایک دوسرے کا بھی شکر ادا کریں* – (سنن ابو داؤد: 4811، صحیح)

39. *اگر بیمار ہوں تو عیادت کو جائیں* – (ترمذی: 969، صحیح)

40. *اگر کسی کا انتقال ہو جائے تو جنازے میں شرکت کریں* –

(مسلم: 2162)🌻

حدیث شریف

غربت کے بارے میں حدیث شریف

غربت بے روزگاری مہنگائی کے ستائے ھوئے بھائیوں کے لئے بہترین وظیفہ دنیا کی ساری نعمتیں آپکے قدموں میں۔۔ ان شاءاللہ۔۔۔۔

نماز فجر کے سنت اور فرض کے درمیان یہ کلمات 100مرتبہ پڑھئیے ۔۔۔سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم وبحمدہ استغفر اللہ۔۔۔۔۔۔دعاگو و دعاجو عارف اللہ رشیدی

کھانا کھانا کے بارے میں حدیث شریف

صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔کیا بات ھے میں جب کھانا کھاتا ھوں تو سیر نہیں ھوتا ۔۔۔۔ ارشاد فرمایا لعلکم تفترقون ۔۔۔

شاید تم اکیلے اکیلے کھاتے ھو ۔صحابی نے عرض کیا ھاں یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔اس پر حضور گویا ھوئے اجتموا علی طعامکم واذکراسم اللہ۔۔۔

فرمایا ملکر اکٹھے کھانا کھاؤ اور بسم اللہ پڑھ کر کھاؤگے تمھارے کھانے میں برکت ھوگی اور سب پیٹ بھر کر کھانا کھاؤگے۔۔۔۔کشف الغمہ۔۔۔صفہ 25 جلد اول۔۔۔۔۔۔دعاگو ودعاجو عارف اللہ رشیدی

مہینوں کے فضائل کے بارے میں حدیث شریف

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔شعبان میرا مہینہ ھے اور رجب اللہ کا مہینہ ھے اور رمضان میری امت کا مہینہ ھے۔

شعبان گناہ کو مٹانے والا ھے لوگ اسکی فضیلت سے غافل ھے ۔اس ماہ میں بندوں کے اعمال اللہ کی طرف اٹھائے جاتے ہیں ۔پس میں یہ پسند کرتا ھوں کہ جب میرے اعمال اٹھائے جائے تو میں روزہ دار ھوں ۔

اور فرمایا ۔رجب کی فضیلت ایسی ھے جیسے قرآن کی فضیلت باقی آسمانی کتابوں پر ھے اور شعبان کی فضیلت ایسی ھے جیسے مجھے تمام انبیاء پر فضیلت حاصل ھے ۔

اور رمضان کی فضیلت جیسے اللہ تعالیٰ کو تمام مخلوق پر فضیلت حاصل ھے۔کنز العمال جلد 15۔العبد الضعیف عارف اللہ رشیدی

نیکی کے بارے میں حدیث شریف

لوگوں کے گناہ بھول جایا کرو ، اُن کی نیکیاں یاد رکھا کرو ۔۔۔۔۔۔۔ تمھیں نہیں معلوم وہ کتنی رحمت والے رب کے بندے ہیں ۔

ہوسکتا ہے تمھاری عمر بھر کی بےذوق نیکیاں رائیگاں چلی جائیں ، اور ان کی ایک مخلصانہ نیکی ان کی بگڑی بنادے ۔

کیا تمھیں بنی اسرائیل کے اُس عابد کا واقعہ یاد نہیں جس نے مسلسل ساٹھ سال اپنے صَومَعہ ( عبادت خانہ ) میں عبادت کی تھی ۔۔۔۔۔۔۔

پھر ایک دن دو روٹیاں لے کر صومعہ سے باہر نکلا تو ایک عورت سے ملاقات ہوگئی ؛ باتوں باتوں میں وہ دونوں اتنے قریب ہوئے کہ گناہ کربیٹھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ عابد غسل کرنے لگا تھا کہ ایک سوالی آگیا۔

اس نے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے کہا وہ دو روٹیوں لے جاؤ ۔

پھر اُسے موت آگئی ( جو کہ ہر نیک و بد کو آنی ہے 😥 ) ۔۔۔۔۔۔۔۔ تو اس کی ساٹھ سالہ عبادت کا وزن اس کے ایک گناہ سے کیا گیا تو گناہ والا پلڑا بھاری ہوگیا ،

پھر اس کی خیرات کی ہوئی دو روٹیوں کو اس کی نیکیوں والے پلڑے میں رکھا گیا۔۔۔۔۔۔ فرجحت حسناتہ ، فغفرلہ ۔

تو نیکیوں کا پلڑا بھاری ہو گیا ، اور‌اس کی مغفرت ہوگئی ۔

( ملخصاً: الترغیب والترھیب ، کتاب الحدود ، باب الترھیب من الزنا ۔۔۔۔۔۔۔ص 426 ، ر 3534 ، ط دارالکتاب العربی بیروت ۔ رواہ ابن حبان فی صحیحہ )

جولوگ خُدا کی ہیں عِبادت کرتے

کیوں اہلِ خطا کی ہیں حَقارت کرتے

بندے جو گنہ گار ہیں ، وہ کس کے ہیں ؟؟

کچھ دیر اُسے ہوتی ہے رحمت کرتے !!

تکبر

آدمی کو ان تین الفاظ کے استعمال سے بچنا چاہئے:۔

(❶) میں (❷) میرا (❸) میرے پاس

کیونکہ یہی تین لفظ ہیں جن کی وجہ سے شیطان، فرعون اور قارون تباہ ہوئے۔

(❶) شیطان نے کہا تھا:

“أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ” (الاعراف:۱۲)

“میں آدم سے بہتر ہوں کیونکہ تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا اور آدم کو مٹی سے”

(❷) فرعون نے کہا تھا:

“أَلَيْسَ لِي مُلْكُ مِصْرَ” (الزخرف:۵۱)

“کیا ملک مصر میرا نہیں ہے”

(❸) اورقارون کا کہنا یہ تھا:

“إِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَى عِلْمٍ عِنْدِي”(القصص:۷۸)

“میرے پاس جو کچھ ہے وہ میرے علم کی بنیاد پر مجھے ملا ہے”

(حافظ ابن القیمؒ ، زاد المعاد) ۔۔۔۔دعاگو و دعاجو عارف اللہ رشیدی

*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment