حب علی ایمان ، بغض علی نفاق ہے💎

Rate this post

💎حب علی ایمان ، بغض علی نفاق ہے💎

حضرتِ زر بن حبیش رحمۃ اللّٰہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ :

 قَالَ عَلِيٌّ: وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ، وَبَرَأَ النَّسَمَةَ، إِنَّهُ لَعَهْدُ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيَّ: «أَنْ لَا يُحِبَّنِي إِلَّا مُؤْمِنٌ، وَلَا يُبْغِضَنِي إِلَّا مُنَافِقٌ»

 حضرتِ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : قسم ہے اس ذات کی جس نے دانے کو پھاڑا (اور اس سے اناج اور نباتات اگائے) اور جس نے جانداروں کو پیدا کیا ، حضور نبی امی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مجھ سے عہد ہے کہ :

” اے علی ! صرف مومن ہی تم سے محبت کرے گا اور صرف منافق ہی تم سے بغض رکھے گا”۔

⛔صحيح المسلم ، کتاب الايمان ، باب : الدليل علي ان حب الانصار و علي رضى الله عنهم من الايمان وعلاماته وبغضهم من علامات النفاق ، رقم الحديث : ٢٤٠(٧٨) ، ص : ٥٠ ، مطبوعه دار السلام للنشر والتوزيع ، الرياض.

♦️ حکیم الامت ، حضرتِ علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمہ اللّہ بیان فرماتے ہیں :

“محبتِ علی اصل ایمان ہے ۔

ہاں ! محبت میں ناجائز اِفراط برا ہے ، مگر عداوتِ علی اصْل ہی سے حرام ، بلکہ کبھی کفر ہے ۔

( مراۃ المناجیح شرح مشكاة المصابيح)

✍️ ابو الحسن محمد افضال حسین نقشبندی مجددی

((٢١/رمضان المبارك ١٤٤٥ھ//١/اپریل ٢٠٢٤ء))

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment