جمعہ کے دن کی فضیلت

Rate this post

‏جمعہ کے دن کی فضیلت کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ اس دن جہان بھر سے مومنوں کا درود و سلام خود آقا کریم محمد مصطفی ﷺ کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔

جمعہ کی فضیلت : رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جمعہ کا دن سارے دنوں کا سردار ہے

اللہ تعالیٰ کے نزدیک جمعہ کا دن سارے دنوں میں سب سے زیادہ عظمت والا ہے۔

یہ دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک عید الاضحی اور عید الفطر کے دن سے بھی زیادہ مرتبہ والا ہے۔

اس دن کی پانچ باتیں خاص ہیں :۔

          (۱) اس دن اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا۔

          (۲) اِسی دن اُن کو زمین پر اتارا۔

          (۳) اِسی دن اُن کو موت دی۔

          (۴) اِس دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ بندہ اس میں جو چیز بھی مانگتا ہے

اللہ تعالیٰ اس کو ضرور عطا فرماتے ہیں؛ بشرطیکہ کسی حرام چیز کا سوال نہ کرے۔

          (۵) اور اسی دن قیامت قائم ہوگی۔ تمام مقرب فرشتے ، آسمان، زمین، ہوائیں، پہاڑ، سمندر سب جمعہ کے دن سے گھبراتے ہیں

کہ کہیں قیامت قائم نہ ہوجائے؛ اس لیے کہ قیامت، جمعہ کے دن ہی آئے گی (ابن ماجہ

جمعہ کے دن کی فضیلت

جمعہ کے دن کی فضیلت

 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے جمعہ کے دن غسل کیا

اور خوب پاکی حاصل کی اور تیل یا خوشبو استعمال کی۔

پھر جمعہ کے لیے چلا اور دو آدمیوں کے بیچ میں نہ گھسا اور جتنی اس کی قسمت میں تھی، نماز پڑھی

پھر جب امام باہر آیا اور خطبہ شروع کیا تو خاموش ہو گیا

اس کے اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے۔*******۔

«صحیح بخاری -910»

جمعہ کے دن کی فضیلت

جمرات اور جمعہ کے دن دُرُود شریف کی فضیلت

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ

ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ

ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ

سب سے پہلے تو جو فضیلت ہے کہ اس دن چاندی کے ورق اور سونے کے قلم سے درود شریف پڑھنے والوں کے نام لکھے جاتے ہیں.۔

کیا مقام کیا منظر ہو گا حشر کا دن ہو گا لوگ اک اک نیکی کو ترسے گے اور عاشقان رسول ﷺ کے نام سونے سے لکھے ہوئے ہو گے۔

یہ وقت ہے اپنے آخرت کے لیے اپنے آقا کریم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے سامنے شرمندہ ہونے سے بچنا چاہتے ہیں تو درود شریف کی کثرت کریں۔

آقا کریم ﷺ کا فرمانِ ہے :۔

شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ(یعنی جمعرات کے غروبِ آفتاب سے لے کر جمعہ کا سورج ڈوبنے تک)

مجھ(ﷺ) پر دُرُودِ پاک کی کثرت کرلیا کرو، جو ایسا کرے گا قیامت کے دن میں اس کا شفیع و گواہ بنوں گا۔

(شُعَبُ الْاِیمان ج۳ ص۱۱۱ حدیث۳۰۳۳ )

رسول اللّٰه صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلّم نے فرمایا

شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ مجھ پر کثرت سے دُرُود شریف پڑھو کیونکہ تمہارا دُرُود پاک مجھ(ﷺ )پر پیش کیا جاتا ہے

(مُعْجَم اَوسط جلد۱ صفحی۸۴ حدیث۲۴۱ )

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِّمُ🍁۔

جمعہ کے دن کی فضیلت

جمعہ کے دن سورۃ الکھف کی فضیلت

فرمان نبویﷺ ہے: (جس نے جمعہ کے دن سورۃ الکھف پڑھی اس کے لیے دوجمعوں کے درمیان نورروشن ہوجاتا ہے۔

یــومِ جمعــہ کی فضیلت ــــ❣️

جمعہ کا دن اتنا افضل ہے کہ جمعے کے دن جہنم کی آگ نہیں جلائی جاتی جمعے کی رات دوزخ کے دروازے نہیں کهولے جاتے.جمعہ کے دن ہمارا درودِ پاک حضورﷺ

خود سنتے ہیں ـــ

سبحــان اللہ❣️

جمعہ کے دن کی فضیلت

شب جمعہ کا درود پاک

💗💗💗جمعہ کے دن درود پاکــــــ پڑھنے کی فضیلت 💗💗💗.

💗📿شہنشاہ مدینہ، فخر دو عالم صلی الله علیه وآله وسلم نے ارشاد فرمایا!💗

📿تم مــجھ ﷺ پر جمعـہ کے دن اور جمعہ کی رات کو درود پاکــــــ کی کثرت کرو، کیونکہ باقی دنوں میں فرشتے تمہارا درود پاکــــ پہنچاتے رھتے ھیں

مگر جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات جو مــجھ ﷺ پر درود پاک پڑھتے ھیں میــــں اس کو اپنے کانوں سے سنتا ھوں.

🌹الصلوۃ و السلام علیك یاسیدی یا رسول الله

وعلیٰ آلکـــــ واصحابکـــــ ياسیدی یا حبیب الله🌿

💛 صلى الله عليه وآله وبارك وسلم.. 💛

جمعہ کے دن کی فضیلت

شبِ جمعہ و روز جمعہ درود پاک کی فضیلت

اَللّهُھ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّآلِهِ وَعِتْرَتِهِ بعَدَدِكُلِّ

 مَعْلُوْمٍ لَّكَ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا فرمان ہے شبِ جُمعہ اور روزِ جُمعہ یعنی جمعرات غروبِ آفتاب سے لے کر جمعہ کا سورج ڈوبنے تک

مجھ پر دُرُودِ پاک کی کثرت کرلیا کرو جو ایسا کرے گا قیامت کے دن میں اس کا شفیع و گواہ بنوں گا

شُعَبُ الْاِیمان جلد۳

 صفحہ۱۱۱ حدیث۳۰۳۳

جب جمعرات کا دن آتا ہےاللہ عَزَّوَجَلَّ فرشتوں کو بھیجتا ہے جن کے پاس چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں

وہ لکھتے ہیں کون یومِ جمعرات اور شبِ جمعہ مجھ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھتا ہے

 اَلْفِردَوس بمأثور الْخِطاب

جلد۱صفحہ۱۸۴ حدیث

جو شخص بروزِ جمعہ مجھ پر سو بار دُرُود ِ پاک پڑھے جب وہ قیامت کے روز آئے گا تو اُس کے ساتھ ایک ایسا نور ہوگا کہ اگر وہ ساری مخلوق میں تقسیم کردیا جائے تو سب کوکِفایت کرے۔

حِلیۃُ الاولیاء جلد۸

 صفحہ۴۹

جو مُجھ پر شبِ جُمعہ اور روزِ جمعہ سو بار دُرُود شریف پڑھے اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کی سو حاجتیں پوری فرمائے گا 70 آخرت کی اور تیس دُنیا کی۔

شُعَبُ الْاِیمان جلد۳

 صفحہ۱۱۱ حدیث ۳۰۳۵

جِس نے مُجھ پر روزِ جمعہ دو سو بار دُرُودِ پاک پڑھا اُس کے دو سوسال کے گناہ معاف ھوں گے

جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی جلد۷ صفحہ۱۹۹حدیث ۲۲۳۵۳

صلی اللہ علیہ والہ وآلہ واصحابہ وسلم

جمعہ کے دن کی فضیلت

 جمعہ کے لئے جلدی جانے کی فضیلت

قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ “”إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ وَقَفَتِ الْمَلَائِكَةُ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ يَكْتُبُونَ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، ‏‏‏‏‏‏وَمَثَلُ الْمُهَجِّرِ كَمَثَلِ الَّذِي يُهْدِي بَدَنَةً ثُمَّ كَالَّذِي يُهْدِي بَقَرَةً ثُمَّ كَبْشًا ثُمَّ دَجَاجَةً ثُمَّ بَيْضَةً، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ طَوَوْا صُحُفَهُمْ وَيَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ””.

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب جمعہ کا دن آتا ہے تو فرشتے جامع مسجد کے دروازے پر آنے والوں کے نام لکھتے ہیں۔

سب سے پہلے آنے والا اونٹ کی قربانی دینے والے کی طرح لکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد آنے والا گائے کی قربانی دینے والے کی طرح پھر مینڈھے کی قربانی کا ثواب رہتا ہے۔

اس کے بعد مرغی کا، اس کے بعد انڈے کا۔ لیکن جب امام ( خطبہ دینے کے لیے ) باہر آ جاتا ہے تو یہ فرشتے اپنے دفاتر بند کر دیتے ہیں اور خطبہ سننے میں مشغول ہو جاتے ہیں۔

صحیح البخاری حدیث نمبر 929

جمعہ کے دن کی فضیلت

جمعہ کے روز کثرت سے درود شریف

جمعہ کے روز کثرت سے درود شریف پڑھنے کی بہت فضیلت و برکات بیان ہوئی ہیں ۔

  آنحضرتﷺ نے فرمایا: دنوں میں سے بہترین دن جمعہ کا دن ہے اس دن مجھ پر بہت زیادہ درود بھیجا کرو کیونکہ اس دن تمہارا یہ درود میرے سامنے پیش کیا جائے گا۔

❤️ صلی اللہ علیہ وسلم تسلیما کثیرا ❤️

(ابوداؤد کتاب الصلوٰۃ باب تفریع ابواب الجمعۃ)

نماز جمعہ کی فضیلت

نمازِ جمعہ کو یہ خصوصیت اور فضیلت حاصل ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں صرف نمازِ جمعہ کی اذان کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا ہے

کہ جب جمعہ کی اذان دی جائے تو نماز کے لیے حاضر ہوں۔ ارشاد فرمایا :۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَO

الجمعة، 62 : 9

’’اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن (جمعہ کی) نماز کے لیے اذان دی جائے تو فوراً اللہ کے ذکر (یعنی خطبہ و نماز) کی طرف تیزی سے چل پڑو

اور خرید و فروخت (یعنی کاروبار) چھوڑ دو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہوo‘‘

آیتِ مبارکہ کے علاوہ درج ذیل احادیث مبارکہ میں بھی نمازِ جمعہ کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔

1۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث مبارکہ ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :۔

’’جس شخص نے وضو کیا اور اچھی طرح سے وضو کیا، پھر نماز جمعہ پڑھنے آیا اور خاموشی سے خطبہ سنا

تو اس کے اس جمعہ سے لے کر گزشتہ جمعہ تک اور تین دن زائد کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔‘‘

مسلم، الصحيح، کتاب الجمعة، باب فضل من استمع وأنصت فی الخطبة، 2 : 587، رقم : 857

جمعہ کے دن کی فضیلت

جمعہ کے دن درود شریف پڑھنے کی خاص فضیلت

نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: تمہارے دنوں میں سب سے افضل جمعہ کا دن ہے۔ اس دن کثرت سے درود پڑھا کرو، کیونکہ تمہارا درود پڑھنا مجھے پہونچایا جاتا ہے۔ (مسند احمد، ابوداود، ابن ماجہ،صحیح ابن حبان)

نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کثرت سے درود پڑھا کرو، جو ایسا کرے گا میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا۔ (بیہقی)

🌼🌼🌴🌴🌼🌼

جمعہ کے دن کی فضیلت

جمعہ کے دن سورۃ الکہف پڑھنے کی فضیلت

*نور ہی نور*❤

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

جو شخص جمعہ کے دن سورةالکہف کی تلاوت کرے گا تو اس کے لئے اس جمعے اور اگلے جمعہ کے درمیان نور جگمگاتا رہے گا

(مستدرک الحاکم ٣٣٩٢ باب تفسیر سورةالکہف)

*دجال سے بچنے کے طریقے*❤

1۔ رسولؐ اللّه نے فرمایا

جو شخص سورة کہف کی ابتدائی دس آیات کوحفظ کرے گا وہ دجال کے فتنےسےبچالیا جائےگا

(صحیح مسلم ٨٠٩)

2: آخری دس آیات حفظ کرنے کی فضیلت

رسولؐ اللّه نے فرمایا

جس شخص نےآخری دس آیات حفظ کی ،اور دجال نکل آیاتو دجال اس پر غلبہ نہیں پاسکےگا

(سنن نسائی ١٠٧٩٠ صحیح حدیث)

 جمعے کے دن درود پاک کی فضیلت

سیدنا عبد الله بن مسعود رضی الله تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا

کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ مجھ سے قریب وہ لوگ ہوں گے جو سب سے زیادہ مجــــھﷺ پر درود بھیجتے ہیں

جمعہ کے دن کی فضیلت

 سورہ کہف کی فضیلت واہمیت

ہر جمعہ کو سورہ کہف ضرور پڑھا کریں اس لیے کہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ

” جو شخص جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھ لیتاہے اس کیلئے اس جمعہ سے آنیوالے جمعہ کے درمیان (پورے ہفتہ میں ) ایک نور روشن رہے گا۔ “

ﺍﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَﻋَﻠَﻰ ﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ

ﻛَﻤَﺎ ﺻَﻠَّﻴْﺖَ ﻋَﻠَﻰ ﺇِﺑْﺮَﺍﻫِﻴﻢَ ﻭَﻋَﻠَﻰ ﺁﻝِ ﺇِﺑْﺮَﺍﻫِﻴﻢَ

.ﺇِﻧَّﻚَ ﺣَﻤِﻴﺪٌ ﻣَﺠِﻴﺪٌ

ﺍﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺑَﺎﺭِﻙْ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ، ﻭَﻋَﻠَﻰ ﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪ

ﻛَﻤَﺎ ﺑَﺎﺭَﻛْﺖَ ﻋَﻠَﻰ ﺇِﺑْﺮَﺍﻫِﻴﻢَ ﻭَﻋَﻠَﻰ ﺁﻝِ ﺇِﺑْﺮَﺍﻫِﻴﻢَ.ﺇِ ﻧَّﻚَ ﺣَﻤِﻴﺪٌ

ﻣَﺠِﻴﺪ❤️

جمعة المبارک کی فضیلت

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ ”جو شخص جمعہ کے دن اپنا سر دھوئے اور غسل کرے

اور صبح سویرے (یعنی اول وقت میں مسجد) جائے(تاکہ) شروع سے خطبہ پالے اور سوار نہ ہو (یعنی پیدل چل کر جائے )

اور امام کے قریب بیٹھے پھر غورسے خطبہ سنے اور کوئی لغو بات زبان سے نہ نکالے

تو اس کے لئے ہر قدم اٹھانے کے بدلے ایک سال کے روزوں اور رات کو قیام کی عبادت کا ثواب ہوگا“ (سنن ابی دائود)۔

جمعہ کی فضیلت

جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے

میرے سامنے ہفتے کے تمام دن پیش کئے گئے ان میں جمعے کا دن بھی تھا جو چمکتا ہوا اور روشن تھا

اور اس میں ایک سیاہ نکتہ بھی تھا میں نے اس نکتے کے بارے میں پوچھا تو کہا گیا کہ یہ وہ گھڑی ہے جس میں جمعے کی نماز قائم کی جاتی ہے

جمعہ کو یہ اعمال کرنے چاہئے

غسل کرنا ، خوشبو لگانا، صاف ستھرے کپڑے پہننا ، صبح سورۃ یاسین پڑھنا

مغرب سے پہلے کسی بھی وقت سورۃ کہف پڑھنا ، نماز جمعہ کے لئے جلدی جانا،

خطبہ خاموشی سے سننا، عصر کی نماز کے اسی جگہ پر بیٹھ کر کم از کم 80 مرتبہ درود شریف پڑھنا

وغیرہ

جمعہ کے دن کی فضیلت

جمعتہ المبارک کے دن سورہ قدر پڑھنے کی فضیلت

یہ ہے کہ جو شخص نماز جمعہ سے پہلے تین مرتبہ سورہ قدر پڑھے اللہ پاک اس کو اس دن تمام نماز پڑھنے والوں کی تعداد کے برابر ثواب عطا فرماتا ہے۔

🌄صبح کی ابتدا اس پاک پروردگار کے نام سے

🌠جس نے ہمارے وجود کو انمول نعمتوں سے نواز کر ہمیں 💞اشرف المخلوقات💞 جیسا بلند درجہ عطا فرمایا اس پاک ذات سے دعا ہے 🌲

💗یا اللہ 💗جو بیمار ہیں ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے💐

جو بے روز گار ہیں ان کو حلال کی روزی عطا فرما💐

جو بے اولاد ہیں انہیں نیک صالح اولاد عطا فرما

یا اللہ جو اس دنیا فانی کو چھوڑ کر جا چکے ہیں ان سب کی مغفرت فرما

یااللہ پاک ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔

   آمین ثمہ آمین یا رب العالمین جمعہ مبارک

حدیثِ نَبوی ﷺ

 ‛‛تمھارے دنوں میں سب سے زیادہ فضیلت والا دن جمعہ کا دن ھے پس تم اس دن میں مجھ پر کثرت سے دَرُود بھیجا كرو.

الـلَّـهُـمَّ صَـلِّ عَـلَـى مُـــحَـــمَّـــدٍﷺ وَ عَـلَـى آلِ مُـــحَـــمَّـــدٍﷺ كَـمَـا صَـلَّـيْـتَ عَـلَـى إِبْـرَاهِـيـمَ وَ عَـلَـى آلِ إِبْـــرَاهِـــيـــمَ إِنَّـكَ حَـمِـيـدٌ مَـــجِــيــدٌ الـلَّـهُـمَّ بَـارِكْ عَـلَـى مُـــحَـــمَّـــدٍﷺ وَ عَـلَـى آلِ مُـــحَـــمَّـــدٍﷺ كَـمَـا بَـارَكْـتَ عَـلَـى إِبْــرَاهِــيــمَ وَ عَـلَـى آلِ إِبْــرَاهِــيــمَ إِنَّـكَ حَـمِـيـدٌ مجيد

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment