جمعہ مبارک کی فضیلت قرآن اور حدیث میں

Rate this post

مقدمه في فضائل الجمعه

جمعہ کی فضیلت اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگی جب کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مقدس کلام ( قرآن مجید میں مستقل طور پر ایک سورۃ اُتاری ہے جس کا نام بھی سورۃ الجمعہ ہے اور اٹھا ئیسویں پارہ میں ہے اسی میں جمعہ کے متعلق ارشاد فرمایا ہے

جمعہ مبارک قرآن کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ

أيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إلى ذكر الله وَذَرُوا البيع ذلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ، فَإِذَا فُعِيَّتِ الصَّلوةُ فَالْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ( پارو ۱۲۸ سوره الحمد ، است ۱۹-۹)

ترجمه: اے ایمان والو جب نماز کی اذان ہو جمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید وفروخت چھوڑ دو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانو۔ پھر جب نماز ہو چکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو بہت یاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ۔

 جمعہ مبارک کے فضائل احادیث مبارکه سے

فضائل جمعہ میں متعد دروایات وارد ہیں

 صحیحین میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ہم پچھلے ہیں یعنی دنیا میں آنے کے لحاظ سے اور قیامت کے دن پہلے سوائے اس کے کہ انہیں ہم سے پہلے کتاب ملی ہمیں اُن کے بعد یہی جمعہ وہ دن ہے کہ اُن پر جمعہ فرض کیا گیا یعنی یہ کہ اُس کی تعظیم کریں اور وہ اس کے خلاف ہو گئے اور ہم کو اللہ تعالٰی نے بتا دیا دوسرے لوگ ہمارے تابع ہیں یہود نے دوسرے دن کو وہ دن مقرر کیا یعنی ہفتہ کو اور نصاری نے تیسرے دن کو یعنی اتوار کو۔

(۲) مسلم شریف کی دوسری روایت انہی سے اور حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالی عنہ سے یہ ہے کہ رسول اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن تمام مخلوق سے پہلے ہمارے لئے فیصلہ ہو جائے گا۔

(۳) مسلم و ابوداؤد و ترمذی و نسائی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی ہے، فرماتے ہیں رسول اللہ بہترین دن کہ آفتاب نے اس پر طلوع کیا جمعہ کا دن ہے۔ اس میں آدم علیہ الصلوۃ والسلام پیدا کئے گئے اور اسی میں جنت میں داخل ہے کئے گئے اور اسی میں جنت سے اترنے کا انہیں حکم ہوا اور قیامت جمعہ ہی کے دن قائم ہوجائیگی۔

(۴) ابوداؤد ونسائی و ابن ماجہ و بیہقی اوس بن اوس رضی اللہ تعالی عنہ سے راوی کہ فرماتے ہیں رسول اللہ کی یہ تمہارے دنوں میں سے افضل دن جمعہ کا دن ہے اس میں آدم علیہ الصلوۃ والسلام پیدا کئے گئے اور اس میں انتقال کیا اور اسی میں نفخہ ہے( دوسری بار صور پھونکا جانا ) اور اس میں صعقہ ہے ( پہلی بار صور پھونکا جانا) اس دن میں مجھ پر درود کی کثرت کرو کہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حضور پر ہمارا درود کیونکر پیش کیا جائے گا جب کہ  حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت انتقال فرما چکے ہوں گے۔ فرمایا کہ اللہ تعالی نے زمین پر انبیاء علیہم السلام) کے جسم کو کھانا حرام کر دیا ہے۔

ابن ماجہ کی روایت میں ہے کہ فرماتے ہیں رسول اللہ اللہ ہر جمعہ کے دن مجھ پر درود کی کثرت کرو یہ دن مشہور ہے اس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور مجھ پر جو درود پڑھے گا پیش کیا جائے گا۔ ابو درداء رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کی اور موت کے بعد ؟ فرمایا بے شک اللہ نے زمین پر انبیاء (علیہم السلام) کے جسم کو کھانا حرام کر دیا ہے، اللہ تعالیٰ کے انبیاء زندہ ہیں روزی دیے جاتے ہیں۔

جمعہ کے دن ہونے والے واقعات

(1) اللہ تعالیٰ نے اُس میں آدم علیہ السلام کو پیدا کیا اور (۲) اس میں زمین پر انہیں اتارا اور (۳) اسی میں انہیں وفات دی (۴) اس میں ایک ساعت ایسی ہے کہ بندہ اُس وقت جس چیز کا سوال کرے وہ اسے دے گا جب تک حرام کا سوال نہ کرے اور اسی دن میں قیامت قائم ہوگی۔ کوئی فرشتہ مقرب آسمان وزمین اور ہوا اور پہاڑ اور دریا ایسا نہیں کہ جمعہ کے دن سے ڈرتا نہ ہو۔

(۱۹۹۸) بخاری و مسلم ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے راوی فرماتے ہیں رسول اکرم کی ہم جمعہ میں ایک ایسی ساعت ہے کہ مسلمان بندہ اگر اسے پالے اور اس وقت اللہ تعالیٰ سے بھلائی کا سوال کرے تو وہ اُسے دے گا اور مسلم کی روایت میں یہ بھی ہے کہ وہ وقت بہت تھوڑا ہے رہا یہ کہ وہ کون سا وقت ہے اُن میں روایتیں بہت ہیں۔ ان میں دو قوی ہیں ایک یہ کہ امام کے خطبہ کے لئے بیٹھنے سے ختم نماز تک ہے اس حدیث کو مسلم ابو بردہ بن ابی موسیٰ سے وہ اپنے والد سے وہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں اور دوسری یہ کہ وہ جمعہ کی پچھلی ساعت ہے۔ امام مالک وابوداود د وترمذی و نسائی واحمد ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے راوی وہ کہتے ہیں میں کو وطور کی طرف گیا اور کعب احبار سے ملا اُن کے پاس بیٹا انہوں نے مجھے توریت کی روایتیں سنائیں اور میں نے اُن سے رسول اللہ علیم کی حدیثیں بیان کیں ان میں حدیث یہ بھی تھی

کہ رسول اللہ سلیم نے فرمایا بہتر دن کہ آفتاب نے اُس پر طلوع کیا جمعہ کا دن ہے اس میں آدم علیہ السلام پیدا کئے گئے اور اس میں انہیں اترنے کا حکم ہوا اور اس میں اُن کی توبہ قبول ہوئی اور اسی میں ان کا انتقال ہوا اور اسی میں قیامت قائم ہوگی اور کوئی جانور ایسا نہیں کہ جمعہ کے دن صبح کے وقت آفتاب نکلنے تک قیامت کے ڈر سے چیختا نہ ہو سوائے آدمی اور جن کے اور اس میں ایک ایسا وقت ہے کہ مسلمان بندہ نماز پڑھنے میں اسے پالے تو اللہ تعالٰی سے جس شے کا سوال کرے وہ اسے دے گا۔ کعب نے کہا سال میں ایسا ایک دن ہے میں نے کہا بلکہ ہر جمعہ میں ہے۔ کعب نے توریت پڑھ کر کہا کہ رسول اکرم کی یہ ہم نے سچ فرمایا۔ ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں پھر میں عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالی عنہ سے ملا اور کعب احبار کی مجلس اور جمعہ کے بارے میں جو حدیث بیان کی تھی اُس کا ذکر کیا اور یہ کہ کعب نے کہا تھا کہ یہ ہر سال میں ایک دن ہے۔ عبداللہ بن سلام نے کہا کعب نے غلط کیا میں نے کہا پھر کعب نے توریت پڑھ کر کہا۔ ایک دوسری روایت میں ہے کعب نے سچ کہا پھر عبداللہ بن سلام نے کہا تمہیں معلوم ہے یہ کون سی ساعت ہے۔ میں نے کہا پچھلی ساعت کیسے ہو سکتی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تو فرمایا ہے مسلمان بندہ نماز پڑھنے میں اُسے پائے اور وہ نماز کا وقت نہیں ۔ عبداللہ بن سلام نے کہا کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم یہ نہیں فرمایا ہے کہ جو کسی مجلس میں انتظار نماز میں بیٹھے وہ نماز میں ہے۔ میں نے کہا ہاں فرمایا تو ہے۔ کہا تو وہ یہی ہے یعنی نماز پڑھنے سے نماز کا انتظار مراد ہے۔

 (۱۱)

ترمذی حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے راوی کہ فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر جمعہ کے دن جس سماعت کی خواہش کی جاتی ہے اسے عصر کے بعد سے غروب آفتاب تک تلاش کرو۔

 (۱۳)

 ابو یعلی انہی سے راوی کہ حضور صل اللہ فرماتے ہیں جمعہ کے دن اور رات میں چوبیس گھنٹے ہیں کوئی گھنٹا ایسانہیں جس میں اللہ تعالی جہنم سے چھ لاکھ آزاد نہ کرتا ہو جن پر جہنم میں جانا واجب ہو گیا تھا۔

 (۱۴)

 احمد و ترمذی عبد الله بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہ سے راوی کہ حضور صل للہ فرماتے ہیں جو مسلمان جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں مرے گا اللہ تعالٰی اسے فتنہ قبر سے بچال

ے گا۔

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment