جمعہ مبارک، جمعہ مبارک کی فضیلت، جمعہ مبارک دعائیں اور جمعہ مبارک فوٹو

Rate this post

جمعہ مبارک کے مبارک دن کے بارے میں رسولﷺ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے روز ہفتے کے 7 دنوں کو ان کی مخصوص شکل میں اٹھائے گا یعنی جس طرح انسان اٹھائے جائیں گے اسی طرح دن بھی اٹھائے جائیں گے اور ہر دن کی اپنی اپنی شکل ہوگی اور جمعہ کا دن حسین اور چمکدار ہوگا۔ اہل جمعہ اس کو ایسے گھیر لیں گے جیسے دلہن کو دولہا کی طرف رخصت کرتے وقت گھیر لیا جاتا ہے. تو جمعہ کا دن اپنے جمعہ والوں کے لئے روشنی کردے گا اور وہ اس کی روشنی میں چل رہے ہونگے یعنی جمعہ کا دن روشن دن ہو گا اور اس سے روشنی پھیل رہی ہوگی اور ان لوگوں کے رنگ برف کی طرح سفید ہونگے جو جمعہ کا اہتمام کرتے ہیں۔ یعنی جو جمعہ کے دن سورہ کہف، درود پڑھتے ہیں غسل کرتے ہیں وغیرہ تو جمعہ کی روشنی سے جمعہ والوں کے چہرے سفید ہو جائیں گے ان کی خوشبو کستوری کی طرح مہک رہی ہوگی ایسے جیسے کافور کے پہاڑوں میں گھسے ہوئے ہونگے جن و انس انہیں دیکھ رہے ہونگے اور وہ خود بھی تعجب کی وجہ سے اپنی نگاہ نیچی نہیں کریں گے اور جنت میں داخل ہو جائیں گے۔ یعنی وہ خود بھی حیران رہ جائیں گے اور اس حیرانگی سے ابھی باہر بھی نہیں نکلیں گے اور جنت میں پہنچ جائیں گے ثواب کی نیت سے اذان دینے والو کے علاوہ کوئی بھی ان کے مقام اور مرتبہ کو نہیں پائے گا اذان دینے والوں کا ایک مقام ہے اپنے بچوں کو ضرور سکھائیں اور شوق بھی دلائیں۔

(صحیح ابن خزیمہ)

  جمعہ مبارک کرنے والے کام

جمعہ کے دن کو باقی دنوں سے خاص رکھنا ہے اس کا اہتمام کرنا ہے

 غسل کرنا ہے

 سورہ کہف پڑھنی ہے

 درود ابراہیمی کثرت سے پڑھنا ہے

 دعائیں کرنی ہیں

 خوشبو لگائیں لیکن خواتین تیز خوشبو لگا کر باہر نہیں جائینگے

اور جمعہ کی نماز عورتوں اور بچوں پر فرض نہیں ہے لیکن پڑھنا چاہئیں تو پڑھ سکتی ہیں

 اور باقی جو روٹین کی سنتیں ہیں مثلاً مسواک کرنا ,ناخن کاٹنا غیر ضروری بالوں کی صفائی کرنا،سرمہ لگانا ان کا بھی اہتمام کریں

جمعہ مبارک دعائیں

میرے عزیز بھائیو ! درود پاک ایک ایسی نعمت ہے جس کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا۔ درود پاک کے بے شمار فوائد ہیں جن میں سے کچھ بزرگان دین نے اپنی اپنی کتابوں میں بیان کئے ہیں مثلاً علامہ امام حافظ الحدیث شمس الدین سخاوی قدس سرہ نے القول البداع میں اور شیخ المحد ثمین الشاہ عبد الحق دہلوی قدس سرہ نے جذب القلوب” میں لکھے ہیں۔ ان میں سے چند سپرد قلم کئے جاتے ہیں تاکہ احباب کا شوق و ذوق زیادہ ہو اور اس لازوال دولت سے اپنی اپنی جھولیاں بھرلیں ۔

حبیب خدا صلے اللہ علیہ وسلم پر درود پاک پڑھنے والے پر اللہ تعالیٰ درود بھیجتا ہے ۔ ایک کے بدلے ایک نہیں بلکہ ایک کے بدلے کم از کم دس۔

جمعہ مبارک دعائیں

درود پاک پڑھنے والے کیلئے رب تعالے کے

 فرشتے رحمت اور بخشش کی دعائیں کرتے ہیں۔

جمعہ مبارک فوٹو

جب تک بندہ درود پاک پڑھتا ہے فرشتے اسکے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں

جمعہ مبارک دعائیں

 درود پاک گناہوں کا کفارہ ہے۔

جمعہ مبارک فوٹو

  درود پاک سے عمل پاک ہو جاتے ہیں ۔

 درود پاک خود اپنے پڑھنے والے کیلئے اللہ تعالٰی سے استغفار کرتا ہے ۔

درود پاک پڑھنے سے درجے بلند ہوتے ہیں ۔

درود پاک پڑھنے والے کیلئے ایک قیراط ثواب

 لکھا جاتا ہے جو کہ احد پہاڑ جتنا ہے۔

جمعہ مبارک فوٹو

 درود پاک پڑھنے والے کو پیمانے بھر بھر کر ثواب ملتا ہے۔

 جو درود پاک کو ہی وظیفہ بنالے اس کے دُنیا اور آخرت کے سارے کے سارے کام اللہ تعالے خود اپنے ذمہ لے لیتا ہے۔

درود پاک پڑھنے کا ثواب غلام آزاد کرنے سے بھی افضل ہے۔

 درود پاک پڑھنے والا ہر رسم کے ہولوں سے نجات پاتا ہے

 شفیع المذنبین صلے اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم درود

 پاک پڑھنے والے کے ایمان کی گواہی دیں گے ۔

 درود پاک پڑھنے والے کیلئے شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔

جمعہ مبارک دعائیں

 درود پاک پڑھنے والے کیلئے اللہ تعالے کی رضا اور رحمت لکھ دی جاتی ہے ۔

 اللہ تعالے کے غصہ سے امان لکھ دیا جاتا ہے ۔

  اس کی پیشانی پر لکھ دیا جاتا ہے کہ نفاق سے بری ہے ۔

  اور لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ دونرخ سے بری ہے

 درود پاک پڑھنے والے کو قیامت کے دن عرش الہی کے سائے کے نیچے جگہ دی جائے گی ۔

جمعہ مبارک فوٹو

درود پاک پڑھنے والے کی نیکیوں کا پلڑا وزنی ہو گا ۔

درود پاک پڑھنے والے کیلئے جب وہ حوض

کوثر پر جائے گا خصوصی عنایت ہوگی ۔

 درود پاک پڑھنے والا کل سخت پیاس کے دن امان میں ہو گا

 پل صراط پر سے نہایت آسانی سے اور تیزی سے گزر جائے گا۔

 پل صراط پر اسے نور عطا ہوگا۔

 درود پاک پڑھنے والا موت سے پہلے اپنا مکان جنت میں دیکھ لیتا ہے ۔

درود پاک پڑھنے والے کو جنت میں کثرت سے بیویاں عطا ہونگی درود پاک کی برکت سے مال بڑھتا ہے ۔

 درود پاک پڑھنا عبادت ہے۔

 درود پاک اللہ تعالے کے نزدیک سب نیک عملوں سے پیارا ہے۔

درود پاک جلسوں کی زینت ہے ۔

جمعہ مبارک فوٹو

درود پاک تنگدستی کو دور کرتا ہے ۔

درود پاک پڑھنے والا قیامت کے دن سب لوگوں سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زیادہ قریب ہوگا۔

 درود پاک درود شریف پڑھنے والے کو اور اسکی اولاد کو اور اس کی اولاد کی اولاد کو رنگ دیتا ہے ۔

  درود پاک پڑھ کر جس کو بخشا جائے اسے بھی نفع دیتا ہے۔

 درود پاک پڑھنے والے کو اللہ تعالے کا اور پھر اس اسکے حبیب صلے اللہ علیہ سلم کا قرب نصیب ہوتا ہے۔

  درود پاک پڑھنے سے دشمنوں پر فتح و نصرت حاصل ہوتی ہے

درود پاک پڑھنے والے کا دل زنگار سے پاک ہو جاتا ہے۔

 – درود پاک پڑھنے والے سے لوگ محبت کرتے ہیں

  درود پاک پڑھنے والا لوگوں کی غیبت سے محفوظ رہتا ہے۔

  سب سے بڑی نعمت یہ کہ درود پاک پڑھنے والے کو رحمۃ للعالمین شيفع المدنين صلے اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوتی ہے۔

( القول البدیع )

جذب القلوب میں مندرجہ ذیل زائد فوائد بیان کئے گئے ہیں ۔

 – ایک بار درود پاک پڑھنے سے دس گناہ معاف ہوتے ہیں دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ دس درجے بلند ہوتے ہیں . دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔

– درود پاک پڑھنے والے کی دعا قبول ہوتی ہے

  ۔ درود پاک پڑھنے والے کا کندھا جنت کے دروازے پر حضور صلے اللہ علیہ وسلم کے کندھے مبارک کے ساتھ چھو جائیگا ۔

 درود پاک پڑھنے والا قیامت کے دن سب سے پہلے آقائے دو جہاں صلی اللہ علی الہ وسلم کے پاس پہنچ جائے گا ۔

  درود پاک پڑھنے والے کے سارے کاموں کیلئے

قیامت کے دن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم متولی (ذمہ دار) ہوجائینگے ۔

  درود پاک پڑھنے سے دل کی صفائی حاصل ہوتی ہے ۔

  درود پاک پڑھنے والے کو جانکنی میں آسانی ہوتی ہے ۔

 جس مجلس میں درود پاک پڑھا جائے ۔ اس مجلس کو فرشتے رحمت سے گھیر لیتے ہیں ۔

 درود پاک پڑھنے سے سید الانبیاء حبیب خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت بڑھتی ہے۔

رسول اللہ صلی الہ علیہ والہ وسلم خود درود پاک پڑھنے والے سے محبت فرماتے ہیں ۔

 

  قیامت کے دن سید دو عالم نور مجسم صلی اللہ علیہ

وآلہ وسلم درود پاک پڑھنے والے سے مصافحہ کرینگے ۔

 فرشتے درود پاک پڑھنے والے کے ساتھ محبت کرتے ہیں۔

 فرشتے درود پاک پڑھنے والے کے درود شریف کو سونے کی قلموں سے چاندی کے ورقوں پر لکھتے ہیں ۔

 درود پاک پڑھنے والے کا درود شریف فرشتے

دربار رسالت میں لے جاکر یوں عرض کرتے ہیں یا رسول اللہ ! فلاں کے بیٹے فلاں نے حضور کے دربار میں درود پاک کا تحفہ حاضر کیا ہے ۔

  درود پاک پڑھنے والے کا گناہ تین دن تک فرشتے نہیں لکھتے۔

جذب القلوب

 جمعہ مبارک

زنــــدگی آپ کے لیے بہت مشـــکل ھے

 لیکن آپ کو یہ معلوم ھونا چاھیے کہ اللہ پاک آپ کو کبھی بھی ان حـــالات میں نہیں ڈالے گا ،

جن پہ آپ قـــابــو نہ کر سکتــے ھوں ۔

.دعــا ھے اللہ پاک آپ سب کی تمـــام جــائـز دعائیں قبول فرمائے

 اور اس آرٹیکل کے تمام پڑھنے والوں کو اور شئیر کرنے والوں کو اپنی رحمت کے سائے میں لے لے اور اپنے حفــــظ و امـــان میں رکھے ۔

آمِــــــــــيْن_يَــارَبَّ_الْعَالَمِـــــــــيْنَ

صَلَّى اللّٰهُ علَى حَبِيْبِه سِيًدناَ مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَسَـــــلَّـمْﷺ

 ﺍﻟـﻠَّـﻬُـﻢَّ ﺻَـﻞِّ عَلٰی ﻣُـــﺤَـــﻤَّـــﺪٍ*

*ﻭَعَلٰیﺁﻝ ِﻣُـــﺤَـــﻤَّـــﺪٍ*

*ﻛَـﻤَـﺎ ﺻَـﻠَّـﻴْـﺖَ*

*عَلٰیﺇِﺑْـﺮَﺍﻫِـﻴـﻢَﻭَعَلٰیﺁﻝِ ﺇِﺑْـــﺮَﺍﻫِـــﻳـــﻢَ*

*ﺇِﻧَّـﻚَ ﺣَـﻤِـﻴـﺪٌ ﻣَـــﺠِــﻴــﺪٌ ⁦

ﺍﻟـﻠَّـﻬُـﻢَّ ﺑَـﺎﺭِﻙْعَلٰیﻣُـــﺤَـــﻤَّـــ

ﺪٍ*

*ﻭَعَلٰیﺁﻝ ِﻣُـــﺤَـــﻤَّـــﺪٍ*

*ﻛَـﻤَـﺎ ﺑَـﺎﺭَﻛْـﺖَ*

*عَلٰی ﺇِﺑْــﺮَﺍﻫِــﻴــﻢَﻭَعَلٰیﺁﻝِ ﺇِﺑْــﺮَﺍﻫِــﻴــﻢَ*

*ﺇِﻧَّـﻚَ ﺣَـﻤِـﻴـﺪٌ ﻣَـــﺠِــﻴــﺪٌ.💙

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment