جمعہ مبارك کی رات اور جمعہ مبارك کے دن درود پاک پڑھنے کی فضیلت

Rate this post

جمعہ مبارك کی رات اور جمعہ مبارک کے دن میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پاک پڑھنے کی فضیلت اور درود پاک پڑھنے کا ثواب

 فرمایا احمد مجتبے محمد مصطفے صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے (جمعہ) کی چمکتی دمکتی رات میں اور (جمعہ کے چمکتے دمکتے دن میں مجھ پر درود پاک کی کثرت کرو کیونکہ تمہارا درود پاک مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔

درود شب جمعہ مبارك 

وصلی اللہ تعالى عليه واله واصحابہ وبارک وسلم

Table of Contents

جمعہ مبارك کے دن درود پاک پڑھنے کا ثواب 

فرمایا کہ مجھ پر جمعہ کے دن درود پاک کی کثرت کرو کیونکہ یہ دن مشہور ہے۔ اس دن میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور بیشک تم میں سے کوئی جب درود پاک پڑھتا ہے، تو اس کے درد و پاک سے فارغ ہونے سے پہلے اس کا درود پاک میرے دربار میں پہنچ جاتا ہے۔

جمعہ مبارك 

اللهم صل وسلم وبارك على رسولك المبعوث رحمة للعالممین وعلى اله واصحابه اجمعين

جمعہ مبارك ہر جمعہ درود پاک پڑھنے کا ثواب 

اے میری امت مجھ پر ہر جمعہ کے دن درود پاک کی کثرت کرو کیونکہ میری امت کا درود پاک مجھ پر ہر روز پیش ہوتا ہے، لہذا جس نے مجھ پر درود پاک زیادہ پڑھا ہوگا اس کی منزل مجھ سے زیادہ قریب ہوگی ۔ 

اللهم صل وسلم وبارك على رسولك المصطفى ونبيك 

المجتبى وحبيبك المرتضى وعلى اله واصحابه

جمعہ مبارك کے دن اور رات درود پاک پڑھنے والوں کو شفاعت کی بشارت

شب جمعہ کا درود شریف

میری امت مجھ پر ہر جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کو درود پاک کی کثرت کرو کیونکہ جو ایسا کرے گا قیامت کے دن میں اس کا گواہ اور شفیع (شفاعت کرنے والا) ہوں گا – 

بر محمد می رسانم صد سلام

آن شفیع مجرمان يوم القيام

ہر که باشد عامل صلوا مدام

آتش دوزخ شود بروے حرام

 جمعرات اور جمعہ مبارك کی رات درود پاک پڑھنے کا ثواب 

رسول اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب جمعرات کا دن آتا ہے اللہ تعالی فرشتے بھیجتا ہے جن کے پاس چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ کون جمعرات اور جمعہ کی رات کو نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ و آلہ وسلم پر زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھتا ہے)

Durood Sharif

اللهم صل وسلم وبارك على حبيبك المصطفى ورسولك

المرتضى وعلى اله واصحابہ وازواجه الطاهرات المطهرات امهات المؤمنين بعدد كل ذرة مائة الف الف مرة

جمعہ مبارک کا دن اور جمعہ کی رات درود شریف پڑھنے کا ثواب 

جب جمعہ کا دن اور جمعہ کی رات آئے، تو تم مجھ پر درود پاک کی کثرت کرو

مولای صل وسلم دائما ابدا

على حبيبك خير الخلق كلهم

جمعہ مبارک کے دن سو بار درود شریف پڑھنے کا ثواب 

Durood Sharif jumma Mubarak

حضرت مولیٰ علی شیر خدا مشکل کشا رضی اللہ تعالی عنہ و کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے مروی ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن سو بار مجھ پر درود شریف پڑھے جب وہ قیامت کے دن آئے گا تو اس کے ساتھ ایسا نور ہو گا کہ اگر ساری مخلوق میں تقسیم کر دیا جائے تو وہ سب کو حاوی ہو۔

Jumma jumma Jumma

اللهم صل وسلم وبارك على سيدنا ومولانا محمد شفیع المذنبين رحمة للعالمين وعلى اله واصحابه اجمعين الى يوم الدين

جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات درود شریف پڑھنے کی فضیلت 

رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا روز قیامت تم میں سے ہر مقام اور ہر جگہ میرے زیادہ قریب وہ ہو گا جس نے تم میں سے مجھ پر درود پاک کی کثرت کی ہوگی اور تم میں سے جو جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات مجھ پر درود پاک پڑھے گا اللہ تعالی اس کی سو حاجتیں پوری فرمائے گا۔ ستر حاجتیں آخرت کی اور تیس دنیا کی۔ پھر اللہ تعالی ایک فرشتہ مقرر کرتا ہے جو کہ اس درود پاک کو لے کر میرے دربار میں حاضر ہوتا ہے جیسے تمہارے پاس ہدیے آتے ہیں اور وہ فرشتہ عرض کرتا ہے حضور یہ درود پاک کا ہدیہ فلاں امتی نے جو فلاں کا بیٹا فلاں قبیلے کا ہے، اس نے بھیجا ہے،

تو میں اس درود پاک کو نور کے سفید صحیفے میں محفوظ کر لیتا ہوں

اللهم صل وسلم وبارك على حبيك النبي المختار سيد الابرار وعلى اله واصحابه واهل بيته اجمعين

جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات درود پاک پڑھنے والوں کی لکھائی

Durood E Pak Jumma Mubarak  

حضرت مولی علی شیر خدا کرم اللہ تعالٰی وجہ الکریم نے فرمایا کچھ نوری فرشتے وہ ہیں جو صرف جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن زمین پر اترتے ہیں اور ان کے ہاتھوں میں سونے کے قلم چاندی کی دواتیں اور نور کے کاغذ ہوتے ہیں وہ صرف نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ و آله و سلم پر درود پاک پڑھنے والوں کا درود پاک لکھتے ہیں ۔

صلى الله تعالى على النبي الكريم الامين وعلى الله واصحابه اجمعين

جمعہ مبارک کی فضیلت اور جمعہ کے دن ہونے والے واقعات 

تمہارے دنوں میں سے افضل دن جمعہ کا ہے ۔ اسی دن میں آدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی اور اسی دن میں ان کا وصال ہوا۔ اسی دن قیامت قائم ہوگی۔ اسی دن مخلوق پر بے ہوشی وارد ہوگی ، لہذا تم اس دن میں مجھ پر درود پاک کی کثرت کرو کیونکہ تمہارا درود پاک میرے دربار میں پیش کیا جاتا ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم نے عرض کیا : یا رسول اللہ کیسے حضور کے دربار میں درود پاک پیش ہوگا، حالانک انسان تو قبر میں جاکر بوسیدہ ہو جاتا ہے تو سرور انبیاء محبوب کبریا صلواۃ اللہ تعالیٰ و سلامہ علیہ و علیہم اجمعین نے فرمایا بیشک اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرام کے اجسام مبارکہ کا کھانا زمین پر حرام کر دیا ہے یعنی نبیوں کے جسم پاک صحیح و سلامت رہتے ہیں ، لہذا تمہارا درود پاک میرے وصال کے بعد بھی میرے دربار میں اسی طرح پیش کیا جائے گا۔ }

صلى الله تعالى على البني الامي الكريم الامين وعلى اله واصحابہ اجمعين

جمعہ مبارک کے دن 80 اسی بار درود پاک پڑھنے کی فضیلت

Jumma Mubarak  

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ جس نے جمعہ کے دن نماز عصر پڑھ کر اسی جگہ بیٹھے ہوئے اسی (80) بار یہ درود پاک پڑھا

اللهم صل على سيدنا محمدن النبي الأمي و علی آلہ وسلم تسلیما ، تو اس کے اسی سال کے گناہ بخش دیئے جائیں گے اور اس کے نامہ اعمال میں اسی سال کی عبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے۔

اللهم صل على حبيبك رسولك ونبيك النور المكنون والسر المخزون وعلى اله واصحابه اجمعين۔

جمعہ کے دن درود پاکــــــ پڑھنے کی فضیلت

شہنشاہ مدینہ، فخر دو عالم صلی الله علیه وآله وسلم نے ارشاد فرمایا

📿تم مــجھ ﷺ  پر جمعـہ کے دن اور جمعہ کی رات کو درود پاکــــــ کی کثرت کرو، کیونکہ باقی دنوں میں فرشتے تمہارا درود پاکــــ پہنچاتے رھتےھیں، مگر جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات جو مــجھ ﷺ  پر درود پاک پڑھتے ھیں میــــں اس کو اپنے کانوں سے سنتا ھوں.

محبت سے درود پاک پڑھ لیجئے احباب ۔۔۔!

اَلصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيۡكَ يَاسَيِّدِۡي ياَرَسُوۡلَ الله ﷺ

اَلصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيۡكَ يَاسَيِّدِۡي ياَحَبِيۡبَ‌ الله ﷺ

الصلوۃ و السلام علیك یاسیدی یا رسول اللهﷺ

وعلیٰ آلکـــــ واصحابکـــــ ياسیدی یا حبیب اللهﷺ

صلى الله عليه وآله وبارك وسلم

🌺صَلُّوۡا عَلَى الۡحَبِيۡب 📿 صَلَّى اللّٰهُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد ﷺ

🍃تیری عطا عطائے حق🍂تیری رضا رضائے حق🍃

🍂وحی خدا ہے تیرا کلام🍃تجھ پر درود اور سلام🍂

💥اگر آپ کسی کو درود پاک پڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں تو جتنا ثواب اس شخص کو اُس کے درود پڑھنے سے ملے گا، اتنا ہی آپ کو بھی ملے گا… اگر وہ اگے کسی تیسرے انسان کو درود پاک کے ورد پر لگائے گا تو اس تیسرے انسان کو اس ورد پر لگانے کے برابر ثواب اس دوسرے انسان کو اور آپ کو برابر ملے گا

اگر 100 لوگ آپ کی وجہ سے درود پاک پڑھنا شروع ہو جائیں تو جتنا ثواب ان کو ملے گا اتنا ہی آپ کو بھی ملے گا

Juma mubarak

🍁جمعہ کے دن درود پاک کی کثرت کیجئے 

🍃دعوتِ_درود_پاک_دیجیئے🍂

🌺صَلُّوۡا عَلَى الۡحَبِيۡب📿صَلَّى اللّٰهُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّدﷺ

      🍂اس نور سے ہر سو اجالا ہی اجالا پھیلے گا

           🍃تا قیامت اور ابد تک کہ اجالا

ثواب کی نیت سے شیئر کیجئیے

جزاک اللّٰه خیرا

ام المؤمنين حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم نے فرمایا مفہوم 

“جسے یہ بات اچھی لگتی ہو کہ قیامت کے دن اس حال میں اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہو کہ اللہ تعالی اس سے راضی ہو وہ مجھ پر کثرت سے درود بھیجے” _

🩵🩵🩵

“شَمسُ الخَمِيسِ إذَا تَغِيبْ

زِد فِي الصَّلَاةِ عَلىٰ الحَبيبْ.”🌸

“جمعرات کا سورج جب  غروب ہوجائے”

 تو *محبوب ‏‎ﷺ* پر درود کی تعداد بڑھاؤ۔.❤️

💞*صَلَّی اللّٰهُ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّآلِـهٖ وَسَلَّمْ*

🌹شب جمعہ کا درود پاک🌹🌹

🌹محبت سے درود پاک پڑھ لیجئے 

 

اَللّٰھُمَّ   صَلِّ وَسَلّمِْ وَبَارِكْ عَلٰي سَيِّدِنَا  مُحَمّدٍ(  ن ِ)النَّبِي ِّالْاُمِّيِّ الْحَبِيْبِ الْعَاليِ الْقَدْرِ الْعَظِيمِ الْجَاهِ وَعَلَي آٰلِهِ وصَحْبِهٖ وَسَلِّمْ

(اَفضَلُ الصَّلَوات عَلیٰ سیِّدِ السّادات ص؛ ۱۰۱ ملخصّا)

Juma mubarak quotes

جو اس درود پاک کو ہر شب جمعہ یعنی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات پابندی سے کم ازکم ایک مرتبہ پڑھے گا  ان شاء اللہﷻ  موت کے وقت آقا صلی اللہﷻ علیہ وآلہ وسلم  کا دیدار نصیب ہوگا یہاں تک کہ وہ دیکھے گا  آقا صلی اللہﷻ علیہ وآلہ وسلم اسے رحمت بھرے ہاتھوں سے قبر میں اتار رہے ہیں ۔

(سبحان اللہﷻ)

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment