توفیق کیا ہے اور کیسی ملتی ہے ؟

Rate this post

توفیق وہ دولت ہے جو اللہ کریم کی توفیق سے ہی نصیب ہوتی ہے

تقدیر کا رونا رونا

بندہ لاکھ تقدیر کا رونا روئے، یا یہ کہتا نظر آئے کہ پہلا قدم تمہارا ہو گا اور اس کے بعد رحمتیں رب کی ہوں گی مگر پہلا قدم بھی تو اللہ کریم کی توفیق سے ہوتا ہے۔

توفیق خدا

اللہ کریم کی طرف چلنے والے کو اگر اللہ کریم کا راستہ نصیب نہیں ہوا تو سوچنا پڑے گا کہ اُس نے قدم کس راستے پر چلایا ہے

کیونکہ اللہ کریم کی طرف پیدل بھی چلے تو وہ دوڑ کر آتا ہے، اسلئے وہ نیت اور قدم کو دوبارہ چیک کرے۔

اگر یہ سوچنے کی توفیق بھی مل جائے تو تیری بخشش لازم ہے

نیکی کرنے کے بعد کہنا ہے کہ یا اللہ تیری توفیق سے ہے اور برائی کرنے کے بعد کہنا ہے میری اور میرے نفس کی شرارت کی وجہ سے ہے۔

توفیق

توفیق کا دروازہ مرتے دم تک کُھلا رہتا ہے جیسے توبہ کا دروازہ ہمیشہ کُھلا رہتا ہے۔

توفیق کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا کیونکہ توفیق اللہ کریم کی عنایت سے نصیب ہوتی ہے اور مسلمان پر اللہ کریم کا عظیم کرم ہوتا ہے۔

ساری دعائیں توفیق ہی مانگنے کے لئے ہوتی ہیں۔

توفیق کے ملنے کا مطلب

توفیق کا ملنے کا مطلب ہے رب کا ملنا۔ اسلئے پڑھا کر لا حول ولا قوۃ الا باللہ اس سے توفیق ملے گی نیکی کرنے کی اور برائی سے بچنے کی۔

توفیق کے متعلق احادیث مبارکہ

صحیح بخاری 4205: آپ ﷺ نے حضرت ابو موسی اشعری سے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک کلمہ نہ بتا دوں جو جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے؟

میں نے عرض کیا ضرور بتائیے، یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔

آپ ﷺ نے فرمایا: وہ کلمہ ہے لا حول ولا قوة إلا بالله یعنی گناہوں سے بچنا اور نیکی کرنا یہ اسی وقت ممکن ہے جب اللہ کی مدد شامل ہو۔

صحیح بخاری 7405: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں اور جب وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرتا ہے

تو میں بھی اسے اپنے دل میں یاد کرتا ہوں اور جب وہ مجھے مجلس میں یاد کرتا ہے تو میں اسے اس سے بہتر فرشتوں کی مجلس میں اسے یاد کرتا ہوں

اور اگر وہ مجھ سے ایک بالشت یعنی ایک گٹھ قریب آتا ہے تو میں اس سے ایک ہاتھ قریب ہو جاتا ہوں

اور اگر وہ مجھ سے ایک ہاتھ قریب آتا ہے تو میں اس سے دو ہاتھ قریب ہو جاتا ہوں

اور اگر وہ میری طرف چل کر آتا ہے تو میں اس کے پاس دوڑ کر آ جاتا ہوں۔“

ترمذی 2135: سیدنا عمر نے عرض کیا: اللہ کے رسول! جو عمل ہم کرتے ہیں اس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے۔

وہ نیا شروع ہونے والا امر ہے یا ایسا امر ہے جس سے فراغت ہو چکی ہے؟

آپ نے فرمایا: ”ابن خطاب! وہ ایسا امر ہے جس سے فراغت ہو چکی ہے، اور ہر آدمی کے لیے وہ امر آسان کر دیا گیا ہے (جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے)

چنانچہ جو آدمی سعادت مندوں میں سے ہے وہ سعادت والا کام کرتا ہے اور جو بدبختوں میں سے ہے وہ بدبختی والا کام کرتا ہے۔

ﺳﺎﺭﯼ ﺑﺎﺕ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﮐﯽ ہوﺗﯽ ہے.✨♥️__________________________🕊️

حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا  :۔

حضرت داؤد علیہ السلام نے عرض کی : اے میرے رب ! میں تجھ سے تیری محبت اور تیرے محبین کی محبت اور ایسے عمل کی توفیق کا سوال کرتا ہوں جو مجھے تیری محبت تک پہنچا دے ۔

یا اللہ ! اپنی محبت کو مجھے ، میری جان اور میرے اہل اور ٹھنڈے پانی سے زیادہ محبوب کر دے

اور نبی کریم ﷺ جب کبھی حضرت داؤد علیہ السلام کا تذکرہ کرتے یا ان کے بارے میں کوئی واقعہ سناتے تو فرماتے : داؤد علیہ السلام سب سے زیادہ عبادت گزار تھے ۔

[ مستدرك الحاكم ٣٦٢١ ]

اللہ تعالیٰ کی طرف سے توفیق عبادت

ﺟﺐ اللّٰه ﻧﺎﺭﺍﺽ ہوﺗﺎ ہے ﺗﻮ ﺳﺠﺪﮮ ﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ بھی ﻟﮯ ﻟﯿﺘﺎ ہے , ﻓﺮﺽ ﻧﻤﺎﺯﯾﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﺩﺍ نہیں ہوتیں۔…😓۔

ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﻋﻄﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﮧ ﺁﺗﺎ ہے ﺗﻮ ﺁﺩﮬﯽ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﺟﮕﺎ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺣﻀﻮﺭ ﮐﮭﮍﺍ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﺗﺎ ہے🥲

, ﺳﺠﺪﮮ ﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﺘﺎ ہے، ﺭﻭ ﺭﻭ ﮐﺮ ﺗﻮﺑﮧ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﻭﺍﺗﺎ ہے ﺍﻭﺭ ﻗﺒﻮﻝ ﮐﺮﺗﺎ ہے

ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﻣﺎﻧﮕﺎ ﺟﺎﮰ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﺘﺎ ہے..!

❤مومن کو کبھی کسی حرام چیز یا فعل سے خوشی نہیں ملتی💥💯،۔

مومن کی خوشی تو اللّٰه کی اطاعت میں ہوتی ہے..! 💫وہ نافرمانی پر کڑھتا ہے، بے چین ہو جاتا ہے🥀 اور تب تک سکون نہیں پاتا

جب تک وہ اپنے رب کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کر کے معافی نہ مانگ لے..!✨♥️…………..!!!!۔

*بات تو ساری توفیق کی ہوتی ہے ورنہ کس کی جرات کہ کائنات بنانے والے کے سامنے سر نہ جھکائے سجدہ بہت بڑی توفیق ہے اور پھر توفیق کی عطا بہت بڑی عطا ہوتی ہے☞◆❤️*

*─── ◈☆◈ ───*

مزید پڑھیں

جمعہ کے دن کی فضیلت

ملفوظ شریف

شیخ المشائخ، حضور خواجہِ عالم

قدس سرہ العزیز

“اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں صرف عاجزی کا سکّہ چلتا ہے ۔ عمل پر کیا گمان؟ کیونکہ عمل کی دولت بھی “اُس” کی دی ہوئ توفیق سے ملتی ہے” ۔

(ارمغانِ طریقت : ص / ۲۳)

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment