تحریک لبیک پاکستان کے کارنامے؟

Rate this post

* تحریک لبیک یارسول اللہﷺ پاکستان نے اب تک کیا کارنامے کئے ؟*

1 : 2017 میں ن لیگ کی حکومت نے ختم نبوت ﷺ حلف نامے میں ترمیم کی الحمداللہ یہ ہمارا کارنامہ ہے جو قبر میں بھی اور حشر میں بھی کام آئے گا کہ ہم نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دیا ، 8 شہداء دے کر، ہزاروں زخمی کرا کر، ہزاروں آنسو گیس شیل کھا کر وہ ترمیم واپس کرائی اور ترمیم کی ماسٹر مائند حامد رضا نامی شخص کا استعفیٰ لیا ۔

2 : ن لیگ کی حکومت نے مسجدوں کے سپیکر پر پابندی لگوائی، درود و سلام سپیکر پر پڑھنے پر بندے گرفتار کئے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ پاکستان ہم نے مال روڈ لاہور پر دھرنے دے کر پابندی ختم کرائی اور بندے رہا کروائے ۔

3 : سپریم کورٹ اور وزیر اعظم عمران خان نے مل کر عاصیہ ملعونہ گستاخ کو رہا کروایا جو ثابت شدہ گستاخہ تھی دو عدالتیں اسے پھانسی کی سزا سنا چکی تھیں، ہم نے اسکی رہائی کے خلاف احتجاج کیا جس دوران ہمارے 2 چوٹی کے عالم شہید ہوگئے علامہ یوسف نعمانی اور منیر سلطانی صاحب، اس وقت کے وزیر داخلہ شہر یار آفریدی نے معاہدہ کیا کہ گستاخہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا اور دوبارہ کیس کی شنوائی ہو گی پھر جب ہم نے دھرنا ختم کیا تو اسی رات باباجی اور شوریٰ سمیت کئی ہزار لبیک کے کارکنان کو دہشت گردی اور بغاوت کے پرچوں میں جیلوں میں بند کر دیا اور اپنی ماں گستاخ کو اپنے باپ یورپ کے پاس بھیج دیا ۔

4 : وزیر اعظم عمران خان کے دور میں ہالینڈ کے گستاخ گیرٹ ولڈرز نے اعلان کیا کہ وہ ہمارے نبی ﷺ کے نعوذبااللہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرائے گا پھر تحریک لبیک یارسول اللہﷺ پاکستان نے قبلہ امیر المجاہدین نور اللہ مرقدہ کی قیادت میں احتجاج کیا اور لانگ مارچ کا اعلان کیا اسلام آباد کی طرف کہ حکومت یہ مقابلہ رکوائے ، باباجی نے گیرٹ ولڈرز کے خلاف قتل کا فتویٰ دیا ، جب لانگ مارچ جہلم پل پر پہنچا تو گیرٹ ولڈرز نے مقابلہ کینسل کروا دیا کہ پاکستان کے مولوی ( باباجی کا نام لے کر کہا ) نے میرے خلاف قتل کا فتویٰ دیا ہے ۔

5 : پاکستان میں زندگی تماشا اور جوائے لینڈ کے نام کی فلمیں جو سراسر اسلام کے خلاف تھیں ہم نے احتجاج کرکے رکوائیں ۔

6 : وزیر اعظم عمران خان کے دور میں فرانس نے سرکاری سطح پر ہمارے نبیﷺ کی گستاخی کی ، بابا جی نور اللہ مرقدہ کی قیادت میں آخری لانگ مارچ فیض آباد کی مقام پر دیا وہاں تحریک لبیک کا مطالبہ تھا فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ایک معاہدہ طے پایا حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان کے وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی مذہبی امور نور الحق قادری نے ویڈیو پیغام میِ کہا کہ ہم ایک قرار داد اسمبلی میں پیش کرے گے اُس پر ووٹنگ کروائیں ووٹنگ کے نتائج ہوئے سفیر کے ملک بدری کے تو ہم سفیر کو ملک بدر کرے گے دھرنا ختم ہوا 16 نومبر 2020 کو 19 نومبر 2020 کو بابا جی نور اللہ مرقدہ کا وصال ہوگیا جب 3 ماہ گزر گئے معاہدے پر عمل نہیں ہوا 9 اپریل 2021 کو تحریک لبیک یارسول اللہﷺ پاکستان کے نئے امیر حافظ سعد حسین رضوی صاحب نے اپنے والد گرامی کے آخری معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے میدان میں آئے اور 19 اپریل ناموس رسالتﷺ لانگ مارچ لاہور تا اسلام آباد اعلان کردیا حکومت بھکلاہٹ کا شکار ہوگئی اور 12 اپریل 2021 کو امیر تحریک لبیک پاکستان کو ایک جنازہ پڑھانے کے بعد گھر جاتے ہوئے گرفتار کردیا جس پر نائب امیر تحریک لبیک پاکستان نے معاہدے کو توڑنے پر پورے ملک میں احتجاج کی کال دے دی اس ناموس رسالتﷺ کی تحفظ کےلئے کئے گئے احتجاج میں 45 سے زائد شہید دیئے اور بالاخر بغیر رکن اسمبلی کے فرانس کے سفیر کے ملک بدری کی قرارداد اسمبلی تک پہنچوائی کہ تمام اراکین اسمبلی قانون سازی کرکے فرانس کو سرکاری سطح پر جواب دیں لیکن سب ھیجڑے ناموس رسالتﷺ کے غدار نکلے قرارداد پر ووٹنگ ہی نہیں کرائی گئی بشمول مولانا فضل الرحمن کے نمائندگی کے۔

7 : مسجد وزیر خان میں ایک اداکارہ صبا قمر اور سنگر بلال سعید نے اپنے وقت کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری کے نگرانی میں مسجد کے محراب میں ڈانس کرکے گانے کی شوٹنگ کی، اس کے خلاف ہم نے احتجاج کرکے ایف آئی آر کٹوائی اور انکے خلاف ابھی تک کیس چل رہا ہے ۔

9 : ابھی پچھلے سال شدید قسم کا سیلاب آیا، سب سے زیادہ سیلاب زدگان کی مدد ہم نے کی، راشن دیا ، کھانے پینے کی اشیاء دیں، میڈیکل کی سہولیات دیں، ٹینٹ/ خیمے بستیاں لگا کر دیں، لوگوں کو سیلاب کے پانی سے نکالا بعد از سیلاب متاثرین کو گھر بنوا کر دیئے ۔

10: اسی رمضان المبارک میں ایک عورت اور ایک مرد نے نعوذبااللہ نبوت کا دعویٰ کیا ، ہم نے احتجاج کرکے انکو گرفتار کرایا انکے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں کیس زیر سماعت ہے جوکہ آخری دو سے تین سماعت فیصلے کے لئے درکار ہیں ۔

12 : عراق میں جنگ سے متاثرین خاندانوں کو اور ترکی میں زلزلے سے متاثرین کو تحریک لبیک یارسول اللہﷺ پاکستان کے اوورسیز رہنماؤں کی طرف سے خیمہ بستیاں لگا کر دیں، میڈیکل ڈسپینسریز کھول کر دیں، ان کو نقد پیسے دیئے گئے، کھانے پینے کی اشیاء دی گئیں

13 : ابھی حالیہ ہم نے لانگ مارچ کیا جس کے تحت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے عملی اقدامات کیئے جا رہے ہیں،

پٹرول سستا ہو رہا ہے معاہدے تحت، گستاخوں کے خلاف 295c کے ساتھ ساتھ دہشتگردی و بغاوت کی دفعات شامل کی گئیں ۔

نوٹ : اِس دوران اقتدار و اختیار رکھنے والی جماعتیں پیپلز پارٹی جمعيت علماء اسلام بالخصوص تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون خاموش تماشائی بنی رہی ملک کے ساتھ ساتھ اُنہوں نے ختم نبوت ﷺ و ناموس رسالتﷺ سے بھی غداری کی صرف اِن مشکل ترین دور میں 5 کریک ڈاؤن 50 سے زائد شہادتیں دے کر بغیر اقتدار و اختیار کے پھر بھی اسلام پاکستان اور عوام کی خدمت میں مگن ایک ہی جماعت رہی جسے دنیا تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ پاکستان کے نام سے جانتی ہے ۔

از : محمد فیضان رضوی تنولی

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment