احادیث مبارکہ جو آپکی زندگی بدل دے

Rate this post

من هــــم خيــــرُ الناس؟

لوگــــوں میں سب سے بہتر کون ہیں؟

رســــول الله ﷺ نے فرمایا:

➊خيركــــم من تعلم القرآن وعلمه

تم میں سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور سکھایا۔

(صحيح البخاری: 5027)

➋خياركــــم أحاسنكم أخلاقا

تم میں بہتر وہ ہیں جن کے اخلاق تم میں سب سے بہتر ہیں۔

(صحيح البخاری:6035)

➌خيركــــم أحسنكم قضاء أي عند رد القرض.

تم میں بہتر وہ ہیں جو تم میں ادائیگی میں سب سے بہتر ہیں۔

(صحيح البخاری: 2305)

➍خيركــــم من يُرجى خيره ويُؤمٓن شره

 تم میں بہتر وہ ہیں جن سے خیر کی امید کی جائے اور ان کے شر سے امان ہو۔

(صحيح الترمذی: 2263)

➎خيركــــم خيركم لأهله

 تم میں بہتر وہ ہیں جو اپنے گھر والوں کے لئے اچھے ہیں۔

(صحيح ابن حبان: 4177)

➏خيركــــم من أطعم الطعام وردَّ السلام

تم میں بہتر وہ ہیں جو کھانا کھلاتے ہیں اور سلام کا جواب دیتے ہیں۔

(صحيح الجامع: 3318)

➐خياركــــم ألينُكم مناكب في الصلاة

أي:

يفسح لمن يدخل الصف في الصلاة

 تم میں بہتر وہ ہیں جو نماز میں کندھے نرم رکھیں

یعنی: جو نماز کے دوران صف میں داخل ہو اس کو جگہ دیں۔

(الترغيب والترهيب:234/1)

➑خيــــر الناس من طال عمره وحسن عمله

 تم میں بہتر وہ ہے جس کی عمر لمبی ہو اور اس کا عمل نیک ہو۔

(صحيح الجامع:3297)

➒خيــــر الناس أنفعهم للناس

لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ دینے والے ہیں

(صحيح الجامع:3289)

➓خيــــرالأصحاب عند الله خيــــركم لصاحبه، وخيــــر الجيران عند الله خيــــركم لجاره

اللہ کے ہاں سب سے بہتر ساتھی وہ ہے جو اپنے ساتھی کے لئے بہترین ہے اور اللہ کے ہاں سب سے بہتر ہمسایہ وہ ہے جو اپنے ہمسائے کے لئے بہترین ہے۔

(صحيح الأدب المفرد: 84)

⓫خيــــر النَّاس ذوالقلب المَخْمُوم واللِّسان الصَّادق

قالوا: صدوق اللسان نعرفه ، فما مخموم القلب؟ قال:هو النقي، التقي، لا إثم عليه، ولا بغي، ولا غل، ولا حسد

لوگوں میں سب سے بہتر مخموم دل والے اور سچی زبان والے ہیں

صحابہ نے کہا : سچی زبان تو ہم جانتے ہیں مخموم دل سے کیا مراد ہے؟

فرمایا: وہ (دل) جو صاف ، بچنے والا ، جس پر کوئی گناہ نہ ہو ، باغی نہ ہو ، نہ اس میں دھوکہ ہو اور نہ حسد

(صحيح الجامع:3291)

Anwaar e Sultania انوارِسلطانیہ

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment