Aaj Kal Ke Logo Ka Mizaj

Rate this post

جب متبادل مل جائیں تو لوگ تبدیل کرتے ھیں راستہ بھی رشتے بھی مزاج بھی کتاب بھی اور الفاظ بھی۔
خیرآبادی 💗💞💗

جب بھی ایسا محسوس ہو کہ کوئی بہت ہی پیارا دوست آپکی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہا ہے تو بجائے اس سے بحث و مباحثہ کرنے سے الگ ہونا بہتر ہے۔۔آج کل رقابت کا زمانہ ہے۔۔انسان چاہتا ہے کہ جو رشتہ میرا ہے وہ کسی اور کا نہ ہو۔۔جو میرا اپنا ہے وہ کسی اور کا اپنا نہ بن سکے۔جب کہ یہ غلط حرکت ہے۔۔ہمیں اللہ نے زندگی عطا کی ہے اور زندگی میں کئی لوگ آتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔جن کے مختلف روپ، مختلف مزاج ہوتے ہیں۔۔۔۔جن سے ہمارا رشتہ ادب و احترام کا ہوتا ہے۔وہ ہم سے سیکھتے ہیں ہم ان سے سیکھتے ہیں۔وہ ہمارا غم بانٹتے ہیں ہم انکا غم بانٹتے ہیں۔۔۔یہی زندگی ہے۔

اور جب کبھی ایسا لگے کہ کوئی منافق رقابت کی آگ میں جل رہا ہے تو اس سے پیچھا چھڑا لینا بہتر ہے یا پھر گفتگو کم کردینی چاہیے۔۔کامیابی کا راز کامیاب لوگوں کا ساتھ ہے۔۔۔۔۔۔

آج کل کے زمانے میں محبت کرنا بیوقوفی سمجھا جاتا ہے اور جو محبت کے لئے پیدا ہوا ہے اس کو آپ کیا اطلاع دیں گے ۔ اب آنکھ لڑ جانے کا کوئی فارمولا اسے بتائیں یا نہ بتائیں وہ پیدا ہی اس کام کے لئے ہوا ہے ۔ مجنوں جس کا نام ہے وہ پیدا ہی اس کام کے لئے ہوا ہے ، لیلیٰ اس کے لیے پیدا ہوتی ہے ۔ اب یہ مزاج الگ الگ ہیں ان کے لئے سب زمانے ایک جیسے ہوتے ہیں ۔ غم زدہ انسان کے لیے ہر زمانہ ایک جیسا زمانہ ہوتا ہے ۔ غم زدہ انسان سے پوچھیں کہ سناؤ کیا حال ہے ؟ تو وہ کہے گا کہ وہی حال ہے ، جو غم کل تھا وہی آج ہے اور آنسو جو ہیں بے تاب ہیں کسی نئے غم کے انتظار میں ۔ یہ اس لئے ہے کہ اس کی عادت بن چکی ہے ، اب وہ نئے غم کے انتظار میں رہتا ہے اور یوں اس کا رونا قائم رہتا ہے ۔ اگر اسے کہیں کہ کل تُو کسی اور بات پر رو رہا تھا اب تُو کسی اور بات پر رو رہا ہے تو وہ کہتا ہے کہ رونا جو ہے یہ میرا مزاج ہو گیا ہے ۔ تو محبت مزاج بن جاتی ہے ۔ جن لوگوں کا مزاج نفرت ہو ان کو محبوب کا راستہ نہیں ملا کرتا ۔ جس کا مزاج محبت ہے وہ خود ہی محبوب ڈھونڈ لے گا ۔

(گفتگو والیم 5 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صفحہ نمبر 126)

حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

I am Muhammad Adnan Khan Chunda. I am student(Talib e Ilm) Of Jamia Muhammadiya Hanfiya Sulamani Near Jatta Adda Naivela. I love To Teach You Islamic Information like Masail,Hadees and Quotes of Bazurgane din.

Leave a comment